Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہباز حکومت نے عوام پرایک اور پیٹرول بم گرادیا، 30 روپے فی لیٹر کا مزید اضافہ

Now Reading:

شہباز حکومت نے عوام پرایک اور پیٹرول بم گرادیا، 30 روپے فی لیٹر کا مزید اضافہ
عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت میں کمی ہوئی ہے

عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت میں کمی ہوئی ہے

شہباز شریف حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا۔

وزارت خزانہ کی جانب جاری نوٹیفکییشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 30 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد 209 روپے 86 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 30 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد 204 روپے 15 پیسے، مٹی کا 26 روپے 38 پیسے فی لیٹر اضافے کے ساتھ 181 روپے 94 پیسےجب کہ لائٹ 30 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد 178 روپے 31 پیسے فی لیٹر ہوگیا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ حکومت کو پیٹرول اور ڈیزل کی سبسڈی کی مد میں کافی نقصان ہورہا ہے اس پر نظر ثانی ضروری ہے، آج بھی ڈیزل پر 54 روپے فی لیٹر سبسڈی دے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور شوکت ترین نے آئی ایم ایف سے جو معاہدہ کیا اس کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیٹرول اور ڈیزل پر 91 ارب روپے کی سبسڈی دی جارہی ہے، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

Advertisement

کم آمدن والے طبقے کے لیے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے سستا پیٹرول دینے کی اسکیم کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت ایک کروڑ چالیس لاکھ لوگوں کو ریلیف دیا جائے گا۔

وزیرخزانہ کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی ریلیف پیکج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی70 روپے فی کلو اور آٹا 40 روپے کلو ملے گا جبکہ چاول، دالوں گھی کی سبسڈی کچھ عرصہ مزید چلے گی مگر چینی اور آٹے کی سبسڈی پورا سال چلے گی۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی جانب سے گزشتہ حکومت کودی گئی ایمنسٹی اسکیم  آج سے ختم ہوگئی ہے، رواں ماہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ہوجائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حیدرآباد جیسے سندھ کے بڑے شہر میں اعلی تعلیم کی سہولیات میسر نہیں ، مصطفیٰ کمال
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعدہی پختونخوا کابینہ تشکیل پائے گی، مزمل اسلم
بھارتی سازشیں دھری رہ گئیں ، افغانستان سے معاہدہ پاکستان کی بڑی کامیابی
گندم کی فی من قیمت 3500 روپے مقرر، حکومت نے قومی گندم پالیسی کی منظوری دیدی
جنوبی وزیرستان سے خودکش بمبار گرفتار، اعترافی بیانات میں ہوشربا انکشافات
پیپلزپارٹی کا ن لیگ سے سیز فائر برقرار رکھنے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر