معاون خصوصی امیر مقام نے کہا ہے کہ قوم کو عمران خان ایجنڈے کی سمجھ آگئی ہے۔
اپنے جاری کردہ بیان میں معاون خصوصی امیر مقام نے کہا کہ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے وسائل استعمال کررہی ہے، قوم کو عمران خان ایجنڈے کی سمجھ آگئی ہے۔
امیر مقام نے کہا کہ عمران خان پورا پاکستان چھوڑ کے پشاور میں ہیں ، یہ پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو وزیر اعظم نہیں بناتے تو سارے مجرم ہیں، عمران خان عدلیہ کو متنازعہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ معیشتوں کی درجہ بندی کرنے والے عالمی ادارے موڈیز نے پاکستان کی معاشی کیفیت کو مثبت سے منفی کردیا ہے۔
غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی ادارے اور ممالک کی معاشی کیفیت کا جائزہ لینے والی کمپنی موڈیز نے پاکستان کی بگڑتی ہوئی معاشی ومالیاتی صورتحال کے تحت اس کا درجہ مستحکم سے منفی کردیا ہے۔
موڈیز نے پاکستان کی مقامی اور غیر ملکی کرنسی کی صورت حال کو غیر مستحکم قرار دیا ہے اور پاکستان کی ریٹنگ بی تھری رکھی ہے جسے جنک ریٹنگ بھی کہا جاتا ہے اور آؤٹ لک (معاشی کیفیت) کو مستحکم سے منفی کردیا ہے۔
موڈیز کے مطابق بیرونی معاشی خطرات کے باعث پاکستان کی رینکنگ منفی کردی گئی ہے اور غیرملکی فنانسنگ حاصل کرنے میں غیریقینی صورت حال سے رینکنگ منفی ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
