Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت امریکا سے ڈرتی ہے اس لیے روس کے پاس نہیں جارہی، شوکت ترین

Now Reading:

حکومت امریکا سے ڈرتی ہے اس لیے روس کے پاس نہیں جارہی، شوکت ترین

سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے سبسڈیز کے لیے 466 ارب روپے کی رقم رکھی تھی۔

بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ سینیٹر شوکت ترین  کا کہنا تھا کہ  267  ارب روپے پیٹرولیم مصنوعات پر اور 106 ارب روپے  بجلی کی سبسڈی  کے لیے رکھے تھے۔

شوکت ترین نے کہا کہ حکومت نے باقاعدہ منصوبہ بندی کی تھی جس کے ذریعے عوام  کے لیے سبسڈی کا اعلان کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ 100 ارب روپے پی ایس ڈی پی سے کم کرکے سبسڈی دینے کا منصوبہ تھا،50 ارب روپے ایف بی آر نے دینے کا وعدہ کیا تھا جو محصولات میں اضافے  سے حاصل ہونا تھا۔

سابق وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ 140 ارب روپے پنجاب اور خیبرپختونخوا نے وفاق کو دینے تھے جو سبسڈی میں استعمال ہوتے۔ 900 ارب روپے کی ڈویڈنٹ کی رقم تھی جو اس میں استعمال ہوتی۔

Advertisement

شوکت ترین نے بتایا کہ  آئی ایم ایف کو یہ تمام تفصیلات بتا دی تھیں اور آئی ایم ایف نے تحریری طور پر جواب مانگا تھا۔ہم آئی ایم ایف کو تحریری جواب دے رہے تھے اور اس سے متعلق آئی ایم ایف ڈائریکٹر کو آگاہ کردیا تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری حکومت ہوتی تو اپریل میں ساتویں جائزے کو مکمل کرکے قرض لے لیتے۔

سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ روس کو سستے ایندھن کے لیے خط  بھی لکھا گیا پھر ہماری حکومت چلی گئی۔اس حکومت کی ذمہ داری تھی کہ روس سے رابطہ کرتے کیونکہ پیاسا کنویں کے پاس جاتا ہے۔

شوکت ترین نے کہا کہ یہ حکومت امریکا سے ڈرتی ہے جس کی وجہ سے روس کے پاس نہیں جارہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دس سال میں پاکستان کا قرض چار گنا بڑھ کر جی ڈی پی کے 71 فیصد تک پہنچ گیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج، 9 نکاتی ایجنڈے پر غور متوقع
وفاقی حکومت نے پہلی سہ ماہی میں 515 ارب روپے کا نیا قرض حاصل کرلیا
سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر
مہنگائی کا نیا طوفان آنے کا خدشہ ، آئی ایم ایف کا پاکستان کو انتباہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر