Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات، الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن عدالت میں چیلنج

Now Reading:

اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات، الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن عدالت میں چیلنج
اسلام آباد کے بلیداتی انتخابات

اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی اسلام آباد کی قیادت نے الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن  چیلنج کیا۔

اسلام آباد میں دائر درخواست میں مؤقف پیش کیا گیا کہ یونین کونسلز کی تعداد میں اضافے کے بغیر لوکل گورنمنٹ الیکشن کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کا شیڈول جاری ہونے سے پہلے کابینہ نے ایک فیصلہ کیا۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ لوکل باڈیز ایکٹ 2015 میں یہ بات درج ہے کہ وفاقی حکومت یونین کونسلز کی تعداد کا تعین کرے گی۔ یونین کونسلز کی تعداد حکومت نے بتانی ہے مگر یہ اختیار الیکشن کمیشن نے لے لیا۔

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی اسلام آباد کی قیادت نے درخواست میں وزارت داخلہ، الیکشن کمیشن اور دیگر کو فریق بنایا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر