Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایشیا کپ منتقلی: سری لنکا کرکٹ بورڈ کو کتنے ڈالرز کا نقصان ہوگا؟

Now Reading:

ایشیا کپ منتقلی: سری لنکا کرکٹ بورڈ کو کتنے ڈالرز کا نقصان ہوگا؟

سری لنکن کرکٹ بورڈ کے سی ای او ایشلے ڈی سلوا نے کہا ہے کہ ٹورنامنٹ منتقل ہونے کی صورت میں انہیں 50 لاکھ ڈالر سے زائد کا نقصان ہو سکتا ہے، ایس ایل سی حکام نے اپنے دورہ بھارت کے دوران اے سی سی سے درخواست کی ہے کہ وہ انہیں  اس ایونٹ کی میزبانی کرنے دیں۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا میں حالیہ سیاسی اور معاشی بحران کے باعث ایشین کرکٹ کونسل(اے سی سی ) ملک میں ایشیا کپ کے انعقاد پر کشمکش میں مبتلا تھی۔

بورڈ کے چیئرمین نے کہا کہ بھارت اور پاکستان جیسی ٹیموں کی میزبانی سے بڑی آمدنی ہوتی ہےیہی وجہ ہے کہ ہم اب بھی ان ممالک کو سری لنکا میں کھیلنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ہمارے لیے آمدنی اہم ہے،اس  وقت ہمارے ملک کے لیے کوئی بھی آنے والا ڈالر اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب ایشیا کپ کی میزبانی کے لیے تیار ہیں ۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری نے کہا کہ ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے سب کچھ اس بات پر منحصر ہے کہ ہم آسٹریلوی سیریز کا انعقاد کیسے کرتے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ جے شاہ اور اے سی سی کے دیگر عہدیداروں نے ہمیں یقین دلایا ہے کہ اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو ایشیا کپ سری لنکا میں ہی ہوگا۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا اور توقع ہے کہ اگست کے آخر تک شروع ہوگا۔

پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان سمیت پانچ ممالک پہلے ہی ٹورنامنٹ میں شامل ہیں اور ایک کوالیفائنگ ایشیائی ملک ان کے ساتھ شامل ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر