آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ایرون فنچ نے کہا کہ آسٹریلیا اور سری لنکا کے مابین ہونے والی سیریز بحران زدہ سری لنکا میں خوشی لائے گی۔
آسٹریلیا 12 جولائی کو ختم ہونے والے سری لنکا کے دورے کے دوران تین ٹی ٹوئنٹی، پانچ ایک روزہ بین الاقوامی اور دو ٹیسٹ میچ کھیلے گا۔
وائٹ بال آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے کہا کہ آسٹریلیا کے کرکٹرز سری لنکا کے لیے کچھ “خوشی” لانے کی امید کرتے ہیں.
واضح رہے کہ سری لنکا کی قوم ایک خوف ناک معاشی بحران سے لڑتے ہوئے سات ہفتوں کے دورے کی تیاری کر رہی ہے۔
آسٹریلوی اسکواڈ بدھ کو سری لنکا کے خلاف چھ سالوں میں اپنی پہلی آل فارمیٹ سیریز کے لیے پہنچا، ایسے وقت میں جب ایندھن کی قلت، رولنگ بلیک آؤٹ اور سیاسی انتشار نے بہت سے لوگوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔
گزشتہ ماہ سری لنکا میں مہلک بدامنی کے بعد اس دورے نے آسٹریلوی کیمپ میں سیکیورٹی خدشات کو جنم دیا ہے، لیکن فنچ نے کہا کہ ان کی ٹیم ملک میں آکر بہت پرجوش ہے۔
ایرون فنچ نے ایک آن لائن پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم یہاں کرکٹ کھیلنے آئے ہیں اور امید ہے کہ ہم سری لنکا میں کچھ خوشی اور کچھ تفریح لا سکتے ہیں.
ایرون فنچ نے کہا کہ یہ سیر کرنے کے لیے ایک خاص جگہ ہے۔ یہاں آپ کی مہمان نوازی، دوستی اور کھیل کے لیے ان کی محبت ناقابل یقین ہے۔”
آسٹریلیا 12 جولائی کو ختم ہونے والے اس دورے کے دوران تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، پانچ ایک روزہ بین الاقوامی اور دو ٹیسٹ میچ کھیلے گا۔
سیریز کا افتتاحی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل منگل کو دارالحکومت کولمبو میں روشنیوں میں کھیلا جائے گا، جہاں کے رہائشیوں کو بجلی کی مستقل کٹوتی کا سامنا کرنا پڑا ہے اور ایندھن کے لیے لمبی قطاروں میں انتظار کرنا پڑا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
