Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملائیشین قید سے رہائی پانے والے 300 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

Now Reading:

ملائیشین قید سے رہائی پانے والے 300 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
پاکستانی

نئے سال کے موقع پر ملائیشیا میں  قید 300 پاکستانی شہری  رہائی ملنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان نے کہا  ہےکہ وطن لوٹنے والے پاکستانی شہری مختلف وجوہات کی بنا پر ملائیشیا میں قید تھے۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے )نے بڑا فیصلہ کیا  اورکوالالمپور سے اسلام آباد کے لئے  ایک خصوصی پرواز چلائی جس میں بو ئنگ 777 طیا رہ استعما ل کیا گیا۔

غلام سرور خان کا مزید کہنا تھا کہ اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کو اتنی جلدی لانے  کے لیےکوئی بھی ایئر لائن تیار نہ تھی تو ایسے میں اس کام کا بیڑہ پی آئی اے نے اٹھایا۔

حکومت پاکستان کی ہدایت پر  آج ملائیشیا سے پاکستانی غیر قانونی تارکین وطن  کو لانے کے لئے پی آئی اے کی خصوصی پرواز کا اہتمام کیا گیا ۔

Advertisement

واضح رہے کہ ملائیشیا کی حکومت نے اصل ممالک میں رضاکارانہ وطن واپسی کی سہولت کے لئے بیک 4 گڈ (بی 4 جی) ایمنسٹی اسکیم متعارف کروائی ہے۔

پاکستانی ہندؤں نے نریندر مودی کی جانب سےبھارتی شہریت کی آفر مسترد کردی

یاد رہے کہ رواں سال مئی میں بھی پی آئی اے کی خصوصی پرواز عید الفطر سے پہلے 320 پاکستانیوں کو کوالالمپور سے لے کر اسلام آباد آئی تھی۔

وزارت خارجہ کے مطابق یہ پاکستانی ملائیشیا کی جیلوں میں اپنی سزا پوری کر چکے تھے اور اس میں سے بیشتر اپنا واپسی کا ٹکٹ خریدنے کی سکت بھی نہیں رکھتے تھے۔

دوسری جانب اسلام آباد ایئرپورٹ پر کوالالمپور سے آنے والے پاکستانیوں کی امیگریشن کا عمل مکمل ہوگیا۔ایف آئی اے نے تمام مسافروں کو کلیئر کردیا ہے۔مسافر کچھ دیر میں ایئرپورٹ سے باہر آئیں گے۔

پی آئی اے کا طیارہ 6بجکر 5منٹ پر اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچا تھا۔ملائیشیا سے آنے والے مسافروں کے لیے ایف آئی اے امیگریشن نے خصوصی کاؤنٹر قائم کیا تھا۔

Advertisement

وزارت اورسیز پاکستانیز کے حکام نے ملائیشیا کی جیلوں سے آنے والے قیدیوں کا استقبال کیا۔مسافروں کی جانب سے وزیر اعظم پاکستان کا شکریہ ادا کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یمن کے قریب بحری جہاز پر ڈرون حملہ ، 24 پاکستانیوں کی زندگیاں خطرے میں
ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں اضافے کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آ گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، ایک دن میں تین نفسیاتی حدیں عبور
نیب نے ایس بی سی اے سے کراچی میں بغیر منظوری کام کرنے والے شادی ہالز کی فہرست مانگ لی
پاکستان پیپلزپارٹی کا حکومتوں، بیوروکریسی اور سیاست دانوں کو اخراجات کم کرنے کا مشورہ
وزیراعظم کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخی سطح عبور کرنے پر اظہار مسرت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر