Advertisement
Advertisement
Advertisement

منشیات کا استعمال ایک فرد نہیں پورے خاندان کو تباہ کر دیتا ہے، صدر مملکت

Now Reading:

منشیات کا استعمال ایک فرد نہیں پورے خاندان کو تباہ کر دیتا ہے، صدر مملکت
arif alvi

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ منشیات کا استعمال صرف افراد کو ہی نہیں خاندان کو بھی تباہ کر دیتا ہے۔

کراچی میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے منشیات نذر آتش کرنے کی تقریب سے خطاب کیا۔

تقریب سے خطاب میں صدر مملکت کا کہنا تھا کہ منشیات کی نئی اقسام نوجوان نسل کو تیزی سے اپنے شکنجے میں جکڑ رہی ہیں، والدین کو اپنے بچوں پر خصوصی نگاہ رکھنے کی ضرورت ہے کیونکہ جو معاشرے اپنی اخلاقی اقدار کی بنیاد پیسے پر رکھتے ہیں وہ تباہ ہو جاتے ہیں

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے منشیات کی روک تھام سمیت مختلف معاشرتی مسائل کے حوالے سے مناسب آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ منشیات پر قابو پانے کیلئے اس کی سپلائی کو روکنا ضروری ہے اور انسداد منشیات کیلئے ہر سطح پر کوششیں  کرنا ہوں گی، یاد رہے کہ امریکا انسداد منشیات مہم پر اربوں ڈالر خرچ کرتا ہے۔

Advertisement

ڈاکٹر عارف علوی نے بتایا کہ دنیا میں 90 فیصد منشیات افغانستان میں پیدا ہو رہی ہے جبکہ  افغانستان میں 10ہزار ٹن سالانہ افیون کی پیداوار ہو رہی ہے۔

کراچی میں منشیات فروش حسیناؤں کا نیٹ ورک بے نقاب

انہوں نے کہا کہ امن و امان کی خراب صورتحال کے دوران کراچی میں منشیات کا کاروبار بڑھا ہے، منشیات سے بچنے کیلئے نوجوان نسل کو صحت مند سرگرمیوں کی طرف مائل کرنا ہوگا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وفاقی وزیر نارکو ٹکس شہر یار آفریدی کا کہنا تھا کہ حکومت نئی نسل کو منشیات سے بچانے کے لیے جہاد کر رہی ہے، ڈرگ رپورٹس کو خفیہ رکھنے کا مقصد نوجوانوں کو نشے کی لت سے بچانا ہے۔

شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ طالب علم اپنے ساتھیوں کو منشیات کے استعمال سے بچائیں، طالب علموں کے ڈرگ ٹیسٹ اور ان کے علاج کا پلان بنایا، چرس، کوکین ، شیشہ یہ فیشن نہیں ذلت ورسوائی کے گڑھے ہیں۔

کراچی میں صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ملاقات کی۔ ملاقات میں انسداد منشیات پر آگاہی مہم، تعلیمی اداروں سے خاتمے کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Advertisement

ملاقات میں نوجوان نسل کو منشیات سے محفوظ رکھنے کے لیے کیے گئے اقدامات پر گفتگو کے ساتھ انسداد منشیات کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لانے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو سی پی ایل سی میں انسداد منشیات سیل سے آگاہ کیا انہوں نے بتایا کہ اے این ایف، پولیس، سی پی ایل سی کے تعاون سے آگاہی مہم جاری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کو چھوڑا نہیں جائے گا، طلال چوہدری
دنیا کے تمام براعظموں کی بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والا پاکستانی کوہ پیما
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہ ہونا دہشت گردی بڑھنے کا سبب ہے، ترجمان پاک فوج
محسن پاکستان: عبدالقدیر خان کو بچھڑے 4 برس بیت گئے
ذہنی صحت انسانی وقار، اُمید اور ترقی کی بنیاد ہے، صدرِ مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر