Advertisement
Advertisement
Advertisement

ویمن سیریز: کپتان کی سینچری کی بدولت سری لنکن ٹیم کلین سویپ سے بچ گئی

Now Reading:

ویمن سیریز: کپتان کی سینچری کی بدولت سری لنکن ٹیم کلین سویپ سے بچ گئی

پاکستان اور سری لنکا ویمنز ٹیم کے درمیان کھیلی گئے ون ڈے سیریز کے آخری میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 93 رنز سے با آسانی شکست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  کراچی کے ساؤتھنڈ کلب کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

سری لنکا نےپہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 260 رنز بنائے۔

سری لنکا کی جانب سے کپتان چماری اتھاپاتھو نے 101 رنز کی شاندار اننگ کھیلی،ہرشیتا مداوی 75،کویشا دل ہاری28 جبکہ نلاکشی  ڈی سلوا 24 رنز بنا کر ناقابل شکست رہیں۔

پاکستان کی جانب سے انم امین اور فاطمہ ثناء نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ندا ڈار اور عمائمہ سہیل نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

Advertisement

مہمان ٹیم کی جانب سےدیے گئے ہدف کے تعاقب میں  پاکستان ٹیم 42 ویں اوور میں 167 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے عالیہ ریاض 56 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہیں،عمائمہ سہیل 40،سدرہ امین 19،فاطمہ ثناء 2 جبکہ کپتان بسمہ معروف بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئیں۔

سری لنکا کی جانب سے اوشادی راناسنگھ اور چماری اتھاپاتھو نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ سگندیکا کماری،اینوکا راناویرا  اور کویشا دل ہاری نے 1،1 وکٹ اپنے نام کی۔

سری لنکن کپتان چماری اتھاپاتھو کو شاندار سینچری  اور 2 وکٹیں لینے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ پاکستانی بلے باز سدرہ امین کو پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے ون ڈے سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی ہے۔

اس سے قبل پاکستان ویمن ٹیم نے سر ی لنکا کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سویپ کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک بھارت ٹاکرا ، بی سی سی آئی حکام غائب، وجہ کیا ہے ؟
سال 2024، کھلیوں کے دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی کون؟ جانیے
عمان کیخلاف میچ میں صائم ایوب پہلی ہی گیند پر آؤٹ، شرمناک فہرست میں شامل
ایشیاکپ میں پاک بھارت ٹاکرا؛ وسیم اکرم کا دونوں ٹیموں کو اہم مشورہ
فٹبال ایشین کپ 2026 کوالیفائرز: گروپ ڈی کے میچوں کے شیڈول میں تبدیلی
ایشیا کپ : فیکٹری مالک نے پاک بھارت میچ کے 700 ٹکٹس مفت تقسیم کر دیئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر