حکومت سے نہ معیشت چل رہی ہے اور نہ ہی پارلیمان، شیری رحمان

پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمرں خان کی نااہل حکومت سے نہ معیشت چل رہی ہے اور نہ ہی پارلیمان۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بغیر کسی نوٹی فکیشن اور اراکین کو پیشگی اطلاع کے پارلیمان کا اجلاس طلب کرنا حیران کن ہےجبکہ یہ پارلیمانی ضوابط کے خلاف ہے کہ اس طرح اچانک اجلاس کو بلایا جائے
شیری رحمان نے کہا کہ پارلیمان کا اجلاس بلانے سے 48 گھنٹے قبل اراکین کو مطلع کیا جاتا ہے،انھوں نے حکومت سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ سندھ اور بلوچستان سمیت دوردراز علاقوں میں رہنے والے اراکین کیسے اجلاس میں پہنچ سکیں گے؟
پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موسمی حالات اور اسموگ کی وجہ سے سفری مشکلات درپیش ہیں، کیا حکومت چاہتی ہے کہ اجلاس میں حاضری کم ہو؟
حکومت کی قانون سازی اور پارلیمان میں کوئی دلچسپی نہیں، شیری رحمان
واضح رہے اس سے قبل بھی پیپلز پارٹی کی پارلیمانی لیڈر سینیٹر نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ حکومت کی قانون سازی اور پارلیمان میں کوئی دلچسپی نہیں۔
پیپلز پارٹی کی پارلیمانی لیڈر نے کہا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 61 کے مطابق پارلیمانی سال میں سینیٹ اجلاس کم از کم 110 دن چلنا چاہئے لیکن ملک کو کئے بحرانوں کا سامنے ہونے کے باوجود اجلاس نہیں بلایا گیا۔
شیری رحمان نے یہ بھی کہا تھا کہ عوام اور ملک کو پیش مسائل پر پارلیمان میں بات ہونی چاہئے لیکن حکومت نے پارلیمان کو بائے پاس کرکے اب تک 24 آرڈیننس پاس کرائے ہیں۔
سینیٹر شیری رحمان نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت اپوزیشن اور جمہوری اصولوں سے فرار حاصل کرنا چاہ رہی ہے کیا تحریک انصاف یہ تبدیلی لانا چاہتی تھی۔
پیپلز پارٹی کی پارلیمانی لیڈر سینیٹر نے مزید کہا کہ حکومت نے سینیٹ کو تالا لگایا ہوا ہے کیونکہ حکومت کی قانون سازی اور پارلیمان میں کوئی دلچسپی نہیں لیکن ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت جلد از جلد سینیٹ اجلاس بلائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News