Advertisement
Advertisement
Advertisement

حسن علی میچ ونر ہیں اور انہوں نے اپنی کارکردگی سے ثابت کیا،ثقلین مشتاق

Now Reading:

حسن علی میچ ونر ہیں اور انہوں نے اپنی کارکردگی سے ثابت کیا،ثقلین مشتاق

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ حسن علی میں میچ جتوانے کی قابلیت ہے اور انہوں  نے اپنی کارکردگی سے ثابت بھی کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ثقلین مشتاق نے پریس کانفرنس میں کہا کہ حسن علی نے کاؤنٹی چیمپئین شپ میں اپنی بولنگ سے سب کو متاثرکیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حسن علی بہت تھکے ہوئے تھے لیکن اب تازہ دم ہو گئے ہیں۔

ہیڈ کوچ نئے کھلاڑیوں کو آزمانے اور آئندہ سیریز میں بینچ کی جانچ پر غور کر رہے ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف ثقلین  مشتاق وائٹ واش کا ہدف رکھتے ہیں اور انہوں نے کہا کہ سیریز کے لیے ہر ممکن حد تک بہترین تیاری کرنے پر توجہ دی جارہی ہے۔

Advertisement

ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ کھلاڑی سخت محنت کر رہے ہیں اور ٹریننگ پلان کے مطابق جاری ہے۔

انہوں نے بابر اعظم کی تعریف کی اور کہا کہ انہوں نے بطور کھلاڑی اور کپتان نمایاں بہتری دکھائی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان 8 جون کو ویسٹ انڈیز کے خلاف  پہلا ون ڈے میچ کھیلے گا جو کہ آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ کا بھی حصہ ہوگا اور تمام میچز ملتان میں ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر