Advertisement
Advertisement
Advertisement

چیئرمین نیب کی تقرری، وزیراعظم کا اتحادیوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

Now Reading:

چیئرمین نیب کی تقرری، وزیراعظم کا اتحادیوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ
چیئرمین نیب کی تعیناتی

نئے چیئرمین نیب کی تقرری کے معاملے پر وزیراعظم نے اتحادیوں کو فوری طور پر اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو کے لئے نئے چیئرمین کا انتخاب تاحال نہیں کیا جاسکا ہے جس پر وزیراعظم کی جانب سے آج پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات سے اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔

ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں عشائیے پر ہوگی جس دوران مالی سال 2022 – 23 کے بجٹ سمیت چیئرمین نیب کی تقرری پر بھی مشاورت ہوگی۔

ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال عمران خان کے حالیہ بیانات پر بات ہوگی جبکہ قومی سلامتی کے منافی بیانات پر عمران خان کی گرفتاری کے حوالے سے بھی گفتگو ہوگی۔

اس موقع پر شہباز شریف، مولانا فضل الرحمان کو عمرہ کی مبارک باد بھی دینگے۔

Advertisement

خیال رہے کہ حکومت کی اتحادی جماعتوں کی جانب سے چیئرمین نیب کے لیے سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس (ر) مقبول باقر کے نام پر اتفاق کرلیا گیا تھا تاہم مسلم لیگ ن نے جسٹس ر مقبول باقر کے نام پر تحفظات ظاہر کیے ہیں۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری مقبول باقر کے نام پر ہی بضد ہیں جس کے متعلق ان کا کہنا ہے کہ جسٹس (ر) مقبول باقر کی اچھی شہرت اور غیر متنازعہ ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے پُرعزم ہے، وزیراعظم
کے الیکٹرک کی نالائقی و عدم دلچسپی؛ کراچی میں فراہمی آب کے نظام کا بیڑا غرق
’’کشمیر کی آزادی ناگزیر، دنیا جانتی ہے بھارت میں مسلمانوں کیساتھ کیا ہورہا ہے‘‘
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر