جماعت اسلامی ایک پاکستان اور خوشحال پاکستان بنائے گی ، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ دو ہزار بیس میں حکومت نے مہنگائی کا سونامی لانے کا اعلان کیا ہے جسے ہم مسترد کرتے ہیں، جماعت اسلامی ایک پاکستان اور خوشحال پاکستان بنائے گی۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق نے منصورہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پندرہ ماہ ناکامی کے ہیں، حکومت عوامی توقعات پر پورا نہیں اتری۔
سراج الحق نے کہا کہ نئے سال کے آغاز میں بھی پٹرول, سبزی اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کر رہی ہے کاش حکومت مہنگائی کی بجائے روپے کی قدر میں اضافہ کرتی۔
امیر جماعت اسلامی سینٹر نے یہ بھی کہا کہ کراچی میں بجلی نہیں ہے نیب آرڈیننس میں ترمیم کی جارہی ہے، لوگ مر رہے ہیں مگر حکومت کہتی ہے گھبرانا نہیں ہے جبکہ حکومت نے کہا ہم این آر او نہیں دیں گے مگر مسلسل این آر او دئیے جارہے ہیں۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ آپ پرانا پاکستان ہی واپس کردیں نیا پاکستان سب نے چکھ لیا، پچاس لاکھ لوگوں کو گھر دینے کی بات ہوئی مگر لوگ تو گھروں سے ہی محروم ہوگئے۔
امیر جماعت اسلامی سینٹرکا یہ بھی کہنا تھا کہ اس حکومت میں ایک وی آئی پی کلاس ہے جس کے وارے نیارے ہیں، آج پشاور کے ایک بی آر ٹی پر سالوں گزر گئے کام مکمل نہیں ہورہا جبکہ خود حکومت کو لانے والے بھی پریشان ہیں۔
موجودہ حکومت کے ہوتے ہوئے پاکستان ترقی نہیں کرسکتا، سراج الحق
سراج الحق نے کہا کہ ہمارے جلسے کی روشنیاں بند کی گئیں, میڈیا پر قدغنیں اور ہمارے ورکرز کو گرفتار کئے گئے جبکہ اس حکومت نے ہمیں کشمیر کیلئے جلسہ بھی نہیں کرنے دیا۔
امیر جماعت اسلامی سینٹرنے یہ بھی کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ 5 ماہ سے کرفیو اور ظلم و جبر جاری ہے، بھارت کشمیر پر قابض ہے، مظالم بڑھ رہے ہیں جبکہ ہزاروں خواتین کی عصمت دری کی گئی ہےاور یہ صرف کشمیریوں کا نہیں انسانوں کا مسئلہ ہے۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ ٹرمپ اور مودی نے مل کر اعلان کیا کہ ہم نے ریڈیکل اسلام سے لڑنا ہےجبکہ ٹرمپ اور مودی کا یہ اسلام دشمن اعلان ہمارے لئے بہت بڑا چیلینج ہے۔
سراج الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ مودی مسلمانوں کو مار رہا ہے اور عالم اسلام کے حکمران مودی کو میڈلز دے رہے ہیں عالمی قوتوں کے سامنے مسلمانوں سے زیادہ مچھلیوں اور جانوروں کے حقوق کی اہمیت زیادہ ہے۔
امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ مودی کے الیکشن کی کامیابی پر وزیر اعظم نے مسئلہ کشمیر کے حل کا دعویٰ کیا جبکہ ہمارے وزیر اعظم نے اسمبلی فلور پر کہا کہ مودی میرا فون نہیں سن رہا اور اب شاید مسئلہ حل ہوگیا جو حکومت ہمیشہ کیلئے کشمیر کا مسئلہ دفن کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News