Advertisement
Advertisement
Advertisement

مئی کیلیے آئی سی سی مینز پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیاں

Now Reading:

مئی کیلیے آئی سی سی مینز پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیاں

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مئی کے لیے مینز پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان بھی کردیا ہے۔

آئی سی سی نے ایشیا کے تین ٹاپ اسٹارز کو مئی 2022 کے لیے مینز پلیئر آف دی منتھ  کی نامزدگیوں کے لیے شارٹ لسٹ کیا ہے جس میں سری لنکا کے اینجلو میتھیوز اور اسیتھا فرنینڈو شامل ہیں جبکہ تیسرے کھلاڑی بنگلادیش کے مشفیق الرحیم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ویمنز پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان، 2 پاکستانی کھلاڑی بھی شامل

Advertisement

اینجلو میتھیوز کو بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 2 سنچریوں کے ساتھ 344 بنانے پر اس فہرست میں شامل کیا ہے۔

انہوں نے بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں 199 رنز کی بڑی اننگ کھیلی تھی جبکہ وہ صرف ایک رنز سے اپنی دوسری ڈبل سنچری اسکور کرنے میں ناکام رہے تھے۔

اینجلو میتھیوز نے دوسرے ٹیسٹ میں اچھی کارکردگی دکھائی تھی اور 145 رنز بناکر وہ ناٹ آؤٹ رہے تھے جبکہ ان کی شاندار پرفارمنس کی بدولت ہی سری لنکا یہ میچ جیتنے میں کامیاب رہا تھا۔

دوسری نمبر پر اس فہرست میں بنگلادیش کے مشفیق الرحیم رہے،جنہوں نے سری لنکا کے خلاف اس سیریز میں دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ 303 رنز بنائے ہیں۔

مشفیق الرحیم نے ٹیسٹ سیریز میں دو سنچریاں بھی اسکور کی ہیں جبکہ وہ ٹیسٹ میں 5 ہزار رنز بنانے والے پہلے بنگلادیشی کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔

Advertisement

علاوہ ازیں اس فہرست میں تیسرے نمبر پر اسیتھا فرنینڈو ہیں جو بنگلادیش اور سری لنکا کے درمیان ہونے والی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے بنگلادیش کے خلاف پہلی اننگ میں تین وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ وہ ایک میچ میں 10 وکٹیں لینے والے بولر بھی بن گئے ہیں جس کے باعث انہیں میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز بھی حاصل ہوا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
سول ایوی ایشن کرکٹ ٹورنامنٹ ، فائنل میں لاہور ایئرپورٹ نے کوئٹہ کو شکست دیدی
پہلا ون ڈے؛ پاکستان نے جنوبی افریقا کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر