افغانستان اور زمبابوے کے درمیان جاری ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں افغانستان نے زمبابوے کو با آسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہرارے میں کھیلے گئے اس میچ میں افغانسان نے ٹاس جیت کر زمبابوے کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
زمبابوے نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 228 رنز بنائے۔
زمبابوے کی جانب سے اینوسینٹ کائیا 63 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے،ریان برل نے 51 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی،سکندر رضا 40 جبکہ کپتان کریج ایروائن نے 32 رنز بنائے۔
افغانستان کی جانب سے فرید احمد نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ فضل حق فاروقی،محمد نبی اور راشد خان نے 2،2 وکٹیں حاصل کی۔
زمبابوے کی جانب سے دیا گیا ہدف مہمان ٹیم نے 45 ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
افغانستان کی جانب سے ابراہیم زردان نے 120 رنز کی شاندار ناقابل شکست اننگ کھیلی جبکہ رحمت شاہ نے 88 رنز بنائے۔
Allrounder Afghanistan seal the series with a game to spare 🤩👏@IZadran18 (120*), @RahmatShah_08 (88) dominated the chase to set up a comprehensive Afghanistan win and take an unassailable 2-0 lead in the series.
— Afghanistan Cricket Board (@ACBofficials) June 6, 2022
زمبابوے کی جانب سے بلیسنگ موزرابانی اور ڈونلڈ ٹریپانو نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
ابراہیم زردان کو شاندار سینچری اسکور کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
واضح رہے کہ افغانستان کو زمبابوے کے خلاف 3 میچوں کی ون ڈے سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آخری میچ 9 جون کو کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
