Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایلون مسک ٹوئٹر انتظامیہ پربرہم، ڈیل میں بڑی تبدیلی کا مطالبہ

Now Reading:

ایلون مسک ٹوئٹر انتظامیہ پربرہم، ڈیل میں بڑی تبدیلی کا مطالبہ
ایلون مسک کی وجہ سے ٹوئٹر کو تین ماہ میں 33 ملین ڈالر کا نقصان

ایلون مسک اورٹوئٹرانتظامیہ کے درمیان 44 ارب ڈالرکے معاہدے کے بعد ایسی سرد جنگ شروع ہوگئی ہے جس میں کمی کسی صورت ممکن نظرنہیں آرہی۔

ایلون مسک نے ٹوئٹرپرموجود لاکھوں کی تعداد میں جعلی اوراسپیم اکاؤنٹس کی وجہ سے مائیکروبلاگنگ پلیٹ فارم کے ساتھ ہونے والے معاہدے کوہولڈ کررکھا ہے۔

دوسری جانب ٹوئٹرانتظامیہ نے بھی شاید اس معاہدے کو پایہ تکمیمل تک نہ پہنچانے کی قسم کھا رکھی ہے۔

ایلون مسک کے وکلاٗء نے ٹوئٹرانتظامیہ کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ ’ مسک کو یقین ہے کہ کمپنی ( ٹوئٹر) بہت سرگرمی سے ان کے معلومات کے حقوق کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔‘

یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کو ٹوئٹر خریدنےکی ترغیب دی، سی ای او ٹرتھ سوشل

Advertisement

ٹوئٹرکولکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ اگرسوشل میڈیا پلیٹ فارم انہیں جعلی اوراسپیم اکاؤنٹ کا ڈیٹا دینے میں ناکم رہا توپھروہ ٹوئٹرکے ساتھ  ہونے والی 44 ارب ڈالرکے معاہدے سے پیچھے ہٹ سکتے ہیں۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ایلون مسک کے پاس اس انضمامی معاہدے کو ختم کرنے کے تمام حقوق محفوظ ہیں۔

مزید پڑھیں: صارفین کے حقوق کی سنگین خلاف ورزی، ٹوئٹرپرلاکھوں ڈالرجرمانہ عائد

خط کے متن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ٹیسلا بانی کو اس بات کا بھی یقین ہے کہ ٹوئٹر کی جانب سے انضمامی معاہدے کے ضوابط پرعمل درآمد کے بجائے حیل حجت سے کام لینا مزید شکوک و شبہات پیدا کررہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کی تیرہ تاریخ کو ایلون مسک نےمائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ کے ساتھ ہونے والے معاہدے کو ’ہولڈ‘ کرنے کی ٹوئٹ کرکے ٹیکنالوجی اورکاروباری حلقوں میں ہلچل پیدا کردی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کو ٹوئٹر خریدنےکی ترغیب دی، سی ای او ٹرتھ سوشل

مسک نے اپنی ٹوئٹ میں دو مئی کوغیرملکی خبررساں ایجنسی رائٹرزکی ایک رپورٹ کا لنک بھی منسلک کیا تھا جس میں ٹوئٹرکوجعلی اوراسپیم اکاؤنٹس کی وجہ سے درپیش مسائل کواحاطہ تحریرمیں لایا گیاتھا۔

Advertisement

اس معاہدے کوہولڈ کرنے کے حوالے سے ایلون مسک کا کہنا تھا کہ ’ٹوئٹرپرجعلی اوراسپیم اکاؤنٹس کی بڑی تعداد کی وجہ سے اس معاہدے کوعارضی طورپرروکا گیا ہے۔ ‘

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ناسا شٹ ڈاؤن ، 15 ہزار 94 ملازمین فارغ
سندھ میں دسمبر 2025 تک ای وی (الیکٹرک) ٹیکسی سروس متعارف کروانے کا فیصلہ
نیتن یاہو کا دعویٰ محض رعونیت ، اسرائیلی مدد کے بغیر بھی موبائل فونز بنانا ممکن
ایپل کا نیا موبائل آپریٹنگ سسٹم ’’آئی او ایس 26‘‘ صارفین کیلیے کب دستیاب ہوگا ؟
آئی فون 17، ایپل کا نیا جادو، فیچرز دیکھ کر صارفین دنگ رہ گئے
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر