Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت میں اسلامو فوبیا کی بڑھتی ہوئی لہر، پاکستان کا اقوام متحدہ سے سخت نوٹس لینے کا مطالبہ

Now Reading:

بھارت میں اسلامو فوبیا کی بڑھتی ہوئی لہر، پاکستان کا اقوام متحدہ سے سخت نوٹس لینے کا مطالبہ
سہیل محمود

بھارت میں اسلامو فوبیا کی بڑھتی ہوئی لہر اور نفرت کے پیش نظر پاکستان نے اقوام متحدہ سے سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری خارجہ سہیل محمود کی  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 5 مستقل رکن ممالک کے سفیروں سے ملاقات ہوئی۔

سیکرٹری خارجہ نے سفیروں کو ہندوستان کی حکمراں جماعت کے دو سینئر عہدیداروں کی طرف آنحضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے  تضحیک آمیز اور جارحانہ الفاظ سے آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ بی جے پی حکومت کی جانب سے گستاخی کے مرتکب افراد کے خلاف علامتی کارروائی کی گئی جس پر فرضی کارروائی سے دنیا بھر میں مسلمانوں کو پہنچنے والے نقصان کو کم نہیں کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رہنماؤں کی جانب سے توہین آمیز الفاظ بی جے پی کی قیادت اور ہندوستانی حکومت کی ناکامی ’ہندوتوا‘ نظرے کی عکاسی ہے۔

Advertisement

 ملاقات کے دوران سہیل محمود نے مطالبہ کیا کہ  بھارت میں اسلامو فوبیا کی بڑھتی ہوئی لہر اور نفرت کا پی 5 ممالک نوٹس لیں اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے لئے بھارت پر زور دیا جائے۔

سیکرٹری خارجہ  کے مطابق ہندوستان کو اپنی مذہبی اقلیتوں بالخصوص مسلم آبادی کے حقوق سلب کرنے کے لیے بھی جوابدہ ہونا چاہیے، بھارتی مسلمانوں کے بنیادی حقوق اور آزادیوں کے مکمل تحفظ کو یقینی بنانے پر زور دیا جانا چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر