
بڑھتی عمر کے اثرات جہاں جلد پر جھریوں کی صورت میں نمودار ہوتے وہی بالوں کی رنگت پر اثر انداز ہوتے ہیں اور بالوں کا رنگ تبدیل ہوکر اس میں سفیدی ظاہر ہونے لگتی ہے۔ اس طرح آپ اپنی عمر سے کئی برس زائد دکھائی دینے لگتے ہیں۔
سفید بالوں کو رنگنے کے لئے بازار میں کئی طرح پروڈکٹس دستیاب ہیں جو نہ صرف مہنگی ہوتی ہیں بلکہ مختلف کیمیکل کی وجہ سے بالوں کے لئے نقصان کا باعث بھی بنتی ہیں۔ یہی وجہ ہے بالوں کو رنگنے کے لئے قدرتی اجزاء کے استعمال پر زور دیاجاتا ہے جبکہ اس مقصد کے لئے کئی طرح کے طریقے بھی بیان کئے جاتے لیکن آج یہاں ان سب میں سے بہترین جزسے بال رنگنے کا طریقہ بیان کیا جارہا ہے اور وہ ہے آلو کے چھلکے۔
یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ دنیا میں سب سے زیادہ کھائی جانے سبزی آلو جو نہ صرف ساراسال دستیاب ہوتی ہے بلکہ پکوانوں کو شان بھی بڑھاتی ہے۔ مگر یہاں پر آج آلوکے چھلکوں سے بال رنگنے کا نہایت کار آمد طریقہ بیان کیا جارہا ہے جو آپ کے بالوں کو قدرتی طور پر رنگ دے گا۔
اس مقصد کے لئے پانچ آلو کے چھلکوں کو پانی میں ابال لیں، پھر انہیں ٹھنڈ ہونے کے لئے رکھ دیں پھر اسے دوسرے پرتن میں لے کر اس میں لیوینڈر یا اپنی پسند کے کوئی بھی تیل کے چند قطرے شامل کریں۔
اس مکسچر سے سر کے بالوں میں اچھی طرح مساج کریں اور پھر پانی سے دھولیں یہ سفید بال کو رنگنے کا مؤثرطریقہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News