حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ رسول بخش پلیجو ملکی سیاست میں سندھ کی مضبوط آواز تھے۔
قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ رسول بخش پلیجو کی عظیم جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، پلیجو صاحب ایک عہد ساز شخصیت تھے جنہوں نے اپنی زندگی سماج کو بدلنے میں وقف کردی۔
انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی بحالی میں پلیجو صاحب کی جدوجہد سندھ کے لیے اعزاز ہے، پلیجو صاحب کی چوتھی برسی پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ پلیجو صاحب کی زندگی جہد مسلسل جفا اور وفا کا عنوان رہی، رسول بخش پلیجو ملکی سیاست میں سندھ کی مضبوط آواز تھے۔
قائد حزب اختلاف سندھ کا یہ بھی کہنا تھا کہ رسول بخش پلیجو نے آئین پاکستان کے تحت سندھ کے لوگوں کے حقوق کی جنگ لڑی، پلیجو صاحب نے محکوم و مظلوم طبقات کے حقوق لیے اپنی زندگی وقف کی۔
انہوں نے کہا کہ پلیجو صاحب نے سندھ کی عوام کو سیاست ادب علم میں ایک نیا راستہ دکھایا جبکہ پلیجو صاحب نے عورت کو سیاسی شعور دیکر حقیقی برابری کا مظاہرہ کیا۔
قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ سندھ کے نوجوانوں کے لیے پلیجو صاحب ایک یونیورسٹی ہیں، پلیجو صاحب کے کردار سے ہر مکتب فکر کا فرد فائدہ حاصل کرسکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
