Advertisement
Advertisement
Advertisement

وسیم اکرم نے مداحوں سے حسن علی کی حمایت کرنے کی اپیل کردی

Now Reading:

وسیم اکرم نے مداحوں سے حسن علی کی حمایت کرنے کی اپیل کردی

پاکستان کے سابق کپتان اور لیجنڈری فاسٹ بلر وسیم اکرم نے مداحوں سے کہا ہے کہ وہ حسن علی کا ساتھ دیں جو مشکل  وقت سے گزر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وسیم اکرم نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ  میری مداحوں سے گزارش ہے کہ حسن علی پر تنقید کرنا بند کریں اگر ہم اسے اعتماد نہیں دیں گے تو کون  دے گا۔

سابق کپتان نے کہا کہ وہ بمشکل اپنا دوسرا اوور پھینکتا ہے اور ٹویٹر پر ٹرینڈ کرنے لگتا ہے کہ ‘وہ کیوں کھیل رہا ہے؟’، براہ کرم اسے کچھ جگہ دیں، اس نے حال ہی میں لنکاشائر کے لیے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور لوگ ان کی خدمات سے خوش ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میں حسن علی نے بغیر کوئی وکٹ لیے اپنے 10 اوورز میں 68 رنز دیے۔

 فاسٹ بولر کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کے بعد سے اپنی کارکردگی پر شائقین کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے ایسے میں وسیم اکرم  نے حسن علی  کو میچ ونر قرار دیتے ہوئے انہیں مثبت رہنے کی تاکید کی۔

Advertisement

سابق فاسٹ بولر نے حسن علی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ حسن تم ان لوگوں کی فکر نہ کرو ہم سب آپ کے پیچھے ہیں ایک سابق کرکٹر اور سابق کپتان کے طور پر اور مجھے لگتا ہے کہ پورا ملک آپ کے پیچھے ہے لہذا، میری مکمل حمایت آپ کے ساتھ ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور بھارت کے درمیان دوسرا ہائی وولٹیج ٹاکرا 21 ستمبر کو ہونے کا امکان
میچ ہارگئے توکیا ہوا جنگ توہم جیتے'، پاکستانی شائقین کے بھارت پر کرارے وار
بھارتی ٹیم کے نامناسب رویے پر پاکستانی ٹیم مینیجر کا احتجاج
سوریا کمار کی ابتدائی فتح کو پہلگام واقعے اور آپریشن سندور سے جوڑنے کی بھونڈی کوشش
دشمنی لاکھ سہی ختم نہ کیجئے رشتہ ، دل ملے نہ ملے ہاتھ ملاتے رہئے !
ایشیا کپ، کمزور ٹیم کے بڑے دعوے دھڑن تختہ، بھارت نے پھر پاکستان کو ہرا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر