Advertisement
Advertisement
Advertisement

یاسین ملک کیس عالمی عدالت میں لے جانے کا عندیہ

Now Reading:

یاسین ملک کیس عالمی عدالت میں لے جانے کا عندیہ

قمر زمان کائرہ نے یاسین ملک کیس عالمی عدالت میں لے جانے کا عندیہ دے دیا۔

مشیر امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ کی بیٹ رپورٹرز سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کا کیس عالمی عدالت لیجانے کیلئے قانونی مشاورت جاری ہے، یاسین ملک کی فیملی کی ہر ممکن قانونی مدد کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے ہر فورم پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا، مسئلہ کشمیر پر پوری وزارت امور کشمیر وسیع مشاورت کا آغاز کر رہے ہیں۔

قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں عدم اعتماد کا فیصلہ وہاں کی مقامی قیادت کرے گی۔

مشیر امور کشمیر و گلگت بلتستان نے کہا کہ ملکی معیشت کی وجہ سے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں کے بجٹ میں کٹ لگا ہے۔

Advertisement

انہوں نے یہ بھی کہا کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے بجٹ میں کچھ حد تک نرمی کی گئی ہے، مسئلہ کشمیر پر مسلم ممالک کا کردار بھی کچھ خاطرخواہ نہیں رہا ہے۔

قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ جب تک پاکستان معاشی طور پر مضبوط نہیں ہوگا کشمیریوں کی مدد نہیں کرسکتا، گلگت بلتستان میں بہت جلد گورنر کی تعیناتی عمل میں لائی جائے گی۔

مشیر امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے انتخابات وفاق کے ساتھ ہونے چاہیے،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں موجود حکومتوں کو ہر طرح کی سپورٹ فراہم کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر