خیبرپختون خوا حکومت نے وزراء کی تنخواہوں اورمراعات کے قانون میں ترمیم کا فیصلہ کرلیا۔
ذرایع کا کہنا ہے کہ ترمیم کا مقصد ہیلی کاپٹریا ہوائی جہاز کے سرکاری استعمال کوقانونی تحفظ دینا ہے۔
مجوزہ ترمیم کے تحت نئی ترمیمی شق 7 بی 1، 2 اور3 کو قانون کا حصہ بنایا جا رہا ہے، جس کے بعد وزیراعلیٰ سرکاری اخراجات پراوپن مارکیٹ، پاک فضائیہ یا وفاقی حکومت سے سرکاری مقاصد کے لیے ہیلی کاپٹریا ہوائی جہازحاصل کرنے کے مجاز ہوں گے۔
جب کہ کوئی بھی وزیریا سرکاری افسربھی وزیراعلی کی اجازت سے سرکاری خرچ پرہیلی کاپٹریا ہوائی جہازمیں سفرکرسکے گا۔
مجوزہ ترمیمی مسودہ آج خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس میں پیش کیا جائے گا، اس ترمیم کے ذریعے خیبرپختونخوا کے صوبائی وزراء کی تنخواہوں، الاونسزاور مراعات کے ایکٹ میں تبدیلیاں کی جائیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
