دعا زہرا کیس
کراچی سے لاہورجا کرظہیرنامی لڑکے سے پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ نے دوران سماعت پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا کے سسرال والوں کو پولیس کو ہراساں کرنے سے روک دیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے دعا زہرا اور دیگر سسرالیوں کی درخواست پر سماعت کی جس میں پسند کی شادی کرنے والا جوڑا دعا زہرا اور ظہیر سندھ ہائی کورٹ کے بعد لاہور ہائی کورٹ میں بھی پیش ہوا۔
لاہورپولیس نے عدالتی احکامات پر دعا زہرا کو عدالت میں پیش کیا۔ پولیس حکام نے دعا زہرا کی بازیابی کی رپورٹ اور سندھ ہائی کورٹ کے احکامات عدالت میں پیش کیے۔
عدالت نے دستاویزات کا جائزہ لیا اور پولیس کو دعا زہرا کی ساس اور دیگر سسرالیوں کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے دعا زہرا کی ساس اور جیٹھ کی جانب سے پولیس کے خلاف ہراساں کرنے کی درخواست بھی نمٹا دی۔
عدالتی کے کارروائی کے بعد پولیس دعا زہرا اور ظہیر کو لاہور ہائی کورٹ سے لے کرروانہ ہوگئی۔
واضح رہے کہ آٹھ جون کو سندھ ہائی کورٹ میں دعا زہرا کا بیان ریکارڈ کیا گیا اور اس کی میڈیکل رپورٹ پیش کی گئی تھی جس کے بعد عدالت نے لڑکی اپنی مرضی سے فیصلہ کرنے کی اجازت دی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
