ثنااللہ عباسی، آئی جی خیبرپختونخواء تعینات
حکومت نے آئی جی خیبرپختونخوا ڈاکٹر محمد نعیم کو عہدے سے ہٹا دیا، ثنااللہ عباسی کے آئی جی خیبرپختونخواء کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
ثنا االلہ عباسی اس سے قبل آئی جی پی گلگت بلتستان تھے۔
آئی جی خیبرپختونخوا ڈاکٹر محمد نعیم کو عہدے سے ہٹا کر او ایس ڈی بنایا گیا ہے، گزشتہ سال 9 فروری کو ڈاکٹر محمد نعیم نے آئی جی کا چارج سنبھالا تھا اور محض گیارہ ماہ تعینات رہنے کے بعد انہیں تبدیل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نئے آئی جی خیبرپختونوا کے لیے تین نام وزیراعظم آفس کو بھجوائے تھے، تینوں ناموں میں سینئر پولیس افسران محمد طاہر، ثنااللہ عباسی اور محمد سلیمان کے نام شامل تھے۔
یاد رہے کہ ڈاکٹر نعیم سے پہلےصلاح الدین خان کو صرف 5 ماہ میں تبدیل کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
