Advertisement
Advertisement
Advertisement

 اگر جنگ ہوئی تو بھارت کو سنگین نتائج بھگتنے پڑیں گے، مسعود خان

Now Reading:

 اگر جنگ ہوئی تو بھارت کو سنگین نتائج بھگتنے پڑیں گے، مسعود خان
مسعود خان

صدر آزاد جموں کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارت نے مہلک ترین ہتھیار آزاد کشمیر اور پاکستان کی سرحد پر نصیب کئے ہیں، جنگ سر پر منڈلارہی ہے، یہ ایٹمی جنگ ہوسکتی ہےاور اگر جنگ ہوئی تو بھارت کو سنگین نتائج بھگتنے پڑیں گے۔

تفصیلات کے مطابق صدر آزاد جموں کشمیر سردار مسعود خان نے گورنر ہاوس کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ میں جانے کا بنیادی مقصد کہ انہیں کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کرنا تھا۔

صدر آزاد جموں کشمیر نے کہا کہ  انڈیا نے جالی نقشے جاری لئے تھے جس پر پاکستان نے جس جزبے سے ہمارا ساتھ دیا میں اس کا شکریہ ادا کرنے آیا ہوں  جبکہ  بلوچستان کے ہر بڑے اور چھوٹے شہروں میں ہمارے حق میں مظاہرے لئے گئے جس کے لئے بلوچستان کی عوام کا شکر گزار ہوں ۔

سردار مسعود خان نے یہ بھی کہا کہ 2019   کا سال کشمیر کے لئے بد ترین سال رہا،اور ہندوستان کی کشمیر میں مداخل نا قابل برداشت عمل ہےجبکہ مسئلہ کشمیر پر  پاکستان  جس طرح سے ہمارا ساتھ دینے کے لئے کھڑا ہوا ہے وہ قابل تعریف ہے۔

بھارت نےمقبوضہ کشمیر کو قبرستان بنادیا، مسعود خان

Advertisement

صدر آزاد جموں کشمیر کا کہنا تھا کہ  ہمارا بھارت سےکسی قسم کا رابطہ نہیں   اور کشمیریوں کی مرضی کے بغیر کوئی فیصلہ نہیں ہوسکتا جبکہ کشمیر کےبارے میں نہ کسی قسم کا سمجھوتا ہوانہ  ہو سکتا ہےلیکن یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ سمجھوتا ہوا ہےاور اس قسم کے افواہوں سے بھارت خوش ہوتا ہے۔

سردار مسعود خان کا  یہ بھی کہنا تھا کہ ہندوستان پروپیگنڈا کررہا ہے کہ اسلامی ممالک کشمیر اور پاکستان کیساتھ نہیں یہ غلط ہے جبکہ ہندونستان نے بہت بڑے اقدام اٹھایا ہےاور  گلگت بلتستان کو بھی اپنے حدود میں دیکھانے کی کوشش کی ہے۔

صدر آزاد جموں کشمیر سردار مسعود خان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت پورے علاقوں کو جنگ کی بٹی میں جونکنے کی کوشش کررہا ہےاور دنیا کی ذمہ داری ہے کہ وہ بھارت کے ان عزائم سے نمٹے کیونکہ یہ جنگ صرف دو ممالک کی نہیں پورے خطے کو لپیٹ میں لے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
حالیہ سیلاب میں ریلیف آپریشن جیسی مثال تاریخ میں نہیں ملتی، وزیر خزانہ
فتنہ الخوارج کی بڑھتی پریشانی اور خارجی سرغنہ کے ہولناک انکشافات منظرعام پر
دریاؤں اور بیراجوں پر کہاں کتنا پانی؟ تازہ ترین صورتحال کے اعدادوشمار جاری
دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند، گڈو، سکھر اور کوٹری بیراج پر پانی کا دباؤ بڑھنے لگا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر