ملک بھرمیں ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 2 اعشاریہ 67 فیصد کا بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا۔
وفاقی ادارہ برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مذکورہ اضافے کے بعد ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 23 اعشاریہ 98 فیصد تک پہنچ گئی جو کہ تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔
اعدادوشمارکے مطابق ایک ہفتے میں رومرہ کے استعمال کی 33 اہم اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ رواں ہفتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 30 روپے فی لیٹرتک بڑھیں۔
آلوکی فی کلوقیمت میں تین روپے 10 پیسے اورٹماٹرکی فی کلو قیمت میں 4 روپے سے زائد کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ برانڈڈ گھی فی کلو28 روپے اورخوردنی تیل کی پانچ لیٹروالی پیکنگ پر37 روپے بڑھے۔
ادارہ شماریات کے مطابق اس ہفتے میں دالوں، نمک، بیف، مٹن، چینی، پیاز اور دودھ بھی مہنگی ہونے والی اشیا کی فہرست میں شامل ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں درج بالا اشیاء کے علاوہ 5 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 13 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
