ملک بھر کے بیشتر علاقوں میں موسم کی صورتحال گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے وہیں دوسری جانب شہر کراچی میں صبح و شام بوندا باندی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج دن بھر کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 71 یصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 15 جون کے بعد سے شہر میں صبح و شام کے اوقات میں بوندا باندی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج چارسدہ ،سوات ، ڈی آئی خان، بنوں اور کوہاٹ سمیت کوہستان، چترال، دیر، کرم، پشاور، مردان اور وزیرستان میں بارش کا امکان ہے۔
کراچی، بدین اور ٹھٹھہ میں مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ بونداباندی کا بھی امکان ہے جبکہ رحیم یا رخان، ڈی جی خان اور لاہور میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اسکے علاوہ ناروال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، ملتان، خانیوال اور بہاولپور سمیت خطہ پوٹھوہار، سرگودھا، خوشاب، بھکر، لیہ اور میانوالی میں بارش متوقع ہے۔
خیال رہے کہ دن بھر کے دوران ملک ک ےبیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
