
بالی ووڈ کی نامور اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی اپنے شوہر اور بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ رومانوی تصویر سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔
اداکارہ دپیکا پڈوکون نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے۔
اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر بلیک اینڈ وائٹ ہے۔
یادرہے کہ بلاشبہ یہ بالی ووڈ کی سب سے رومانوی جوڑی ہے وہ جہاں جاتے ہیں، ایک دوسرے کے لیے ان کا پیار ان کے چہروں اور جذبات میں عیاں ہوتا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ بالی ووڈ کی اس سب سے رومانوی جوڑی کے چرچے فلمی حلقوں سمیت اخبارات، ٹیلی ویژن اور سوشل میڈیا میں ہر جانب ہیں۔
واضح رہے کہ لوگ انھیں پیار سے DeepVeer بھی کہہ کر پُکارتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News