Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی بیانات جاری فیلگ آپریشن کی طرف اشارہ کرتے ہیں، ترجمان دفترخارجہ

Now Reading:

بھارتی بیانات جاری فیلگ آپریشن کی طرف اشارہ کرتے ہیں، ترجمان دفترخارجہ
بھارتی اقدامات

ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروق نے کہا ہے کہ بھارتی بیانات جاری فیلگ آپریشن کی طرف اشارہ کرتے ہیں، بھارت جھوٹے آپریشن کی بجائے اپنے اندرون مسائل پر قابو پائے۔

 تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہعائشہ فاروق نے بھارتی آرمی چیف کے غیر ذمہ دارانہ بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر حالات خراب کرنے کے حوالے سے بھارتی فوجی قیادت کے بیانات قابلِ مذمت ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیرمیں صورتحال معمول پر آنے کے جھوٹے دعوے کررہی ہے لیکن پاکستان کے عزم اور تیاری کے بارے میں کوئی شک نہیں ہونا چاہیئےکیونکہ بھارت کے کسی بھی جارحانہ اقدام پر سخت جواب دیا جائے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ  نے یہ بھی کہا کہ  8 لاکھ کشمیری 150دنوں سے9لاکھ فوج کےبدترین لاک ڈاؤن کا سامنا کر رہے، عالمی برادری سےاپیل ہےکشمیرمیں بھارتی جبرکورکوانےمیں اپناکردار ادا کریں اور اور سینئر کشمیری قیادت خاص طور پر چھوٹے بچوں کو رہا کیا جائے۔

بی جے پی مسلمانوں کے اندیشوں کو دور کرنے کوشش کرے گی، بھارتی آرمی چیف

Advertisement

دفتر خارجہ عائشہ فاروق کے مطابق بالاکوٹ میں بھارتی کارروائی کے نتیجے میں پاکستان کے رد عمل کو یاد رکھنا چاہیئے جب کہ بھارت کی اشتعال انگیزیوں کے باوجود پاکستان خطے میں امن اور سلامتی کے لئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروق نے مزید کہا کہ پاکستان بین الاقوامی سطح پر بھی آواز بلند کرتا ہےاور پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی سیاسی اورسفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بدترین لاک ڈاؤن جاری ہے ، کشمیری عوام تین ماہ سے زائد عرصے سے قیدیوں کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

وادی مقبوضہ کشمیر کی سڑکیں سنسان، دکانیں بند، کاروباری مراکز پر تالے پڑے ہیں، مسلسل کرفیو کے باعث کاروبار زندگی درہم برہم، گلیوں اورسڑکوں پر بھارتی فوج کا گشت، گھروں کے باہر بھی فوجی تعینات، گھروں میں محصورافراد کو اپنے رشتہ داروں کے جنازے تک پڑھنے کی بھی اجازت نہیں،اسکول بند ہیں، اسپتالوں میں ڈاکٹرز کا پہنچنا دشوار ہوگیا، طبی امداد نہ ملنے سے مریضوں کی زندگیاں بھی داؤ پر لگ گئیں، ہر روز سات سے آٹھ افراد کو دل کا دورہ پڑرہا ہے لیکن علاج معالجے کی کوئی سہولت میسرنہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وادی میں کرفیو کے باعث مالی اعتبار سے 3 ہزار 900 کروڑسے زائد کا نقصان ہو چکا ہے، وادی میں کھانا میسر ہے اور نہ ہی دوائیں، سرینگر اسپتال انتظامیہ کے مطابق کرفیو کے باعث روزانہ متعدد مریض لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


6 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈی جی آئی ایس پی آر کا بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کوئٹہ کا دورہ
کورکی میں مقامی قبائل اور فتنہ الہندوستان کےدرمیان جھڑپ 4 دہشتگرد ہلاک،2 زخمی
پنجاب پولیس کی پھرتیاں، پانچ سال قبل فوت ہونے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
سابق سینیٹر مشتاق محفوظ، تمام شہریوں کی واپسی کا عمل جلد مکمل ہوجائے گا، دفتر خارجہ
وزیراعظم کا ملائشیا کے سرکاری دورے سے متعلق اہم بیان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر