Advertisement
Advertisement
Advertisement

روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ: حج فلائٹ آپریشن 30 جون تک جاری رہے گا

Now Reading:

روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ: حج فلائٹ آپریشن 30 جون تک جاری رہے گا
روٹ ٹو مکہ پراجیکٹ

روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت 106 پروازوں پر مشتمل حج فلائٹ آپریشن 30 جون تک لگاتار جاری رہے گا، جدہ ایئرپورٹ پر پہلی حج پرواز 16جون کو اترے گی۔

ترجمان مذہبی امور کا کہنا ہے کہ گذشتہ 5  روز میں ساڑھے 8 ہزار عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ گئے ہیں اور آج ہفتہ کے روز 5 حج پروازوں سے 15 سو سے زائد  عازمینِ حج مدینہ منورہ پہنچائے جائیں گے۔

ترجمان کے مطابق عازمینِ حج  کو مدینہ منورہ میں 8 روزہ قیام کے بعد مکہ مکرمہ روانہ کیا جائے گا اور حج سے قبل 17 ہزار عازمینِ حج مدینہ منورہ کی زیارت مکمل کریں گے۔

حج کے بعد پاکستان روانگی سے 8 دن قبل باقی 15 ہزار عازمینِ حج کو مدینہ منورہ پہنچایا جائے گا۔

مدینہ منورہ ایئرپورٹ پر مذہبی امور کا عملہ عازمین حج کی رہنمائی کیلئے 24 گھنٹے شفٹوں میں کام کر رہا ہے جبکہ روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کی بدولت عازمین حج کی سعودی ایئرپورٹ پر بغیر پریشانی تیز ترین کلیئرنس بھی دی جارہی ہے۔

Advertisement

پاکستانی حج میڈیکل مشن  کے تحت سعودی ایرپورٹس اور رہائشی سیکٹرز میں ڈسپنسریاں قائم  کر دی گئیں ہیں جبکہ پولیس ، 1122اور سول اداروں کے ملازمین  بطور معاونین رہائش، خوراک اور ٹرانسپورٹ کا انتظام سنبھال رہے ہیں۔

شعبہ گمشدگی، ہیلپ لائن، حرم گائڈز، مانیٹرنگ ،مکہ روانگی کا انتظام مذہبی امور کے ویلفیئر اسٹاف کے ذمہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وادی تیراہ میں منشیات کی ترسیل اور منظم نیٹ ورک کے حوالے سے ہوشربا انکشافات
مذاکرات ناکام ہوئے تو واحد آپشن فوجی آپریشن ہوگا، وزیردفاع خواجہ آصف
سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
اسپیشل پے اسکیل افسران کو بھی اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف کی تجویز پر غور
شہر قائد میں راتیں خنک، دن بدستور گرم
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر