Advertisement
Advertisement
Advertisement

دوسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز کو 5 اضافی رنز کیوں دیے گئے؟

Now Reading:

دوسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز کو 5 اضافی رنز کیوں دیے گئے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی فیلڈنگ میں غلطی کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کو تحفے میں 5 رنز دیے گئے۔

ملتان میں دوسرے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان کے دئیے گئے ہدف کا تعاقب کررہی تھی، اس دوران 29 ویں اوور میں اسپنر محمد نواز گیند کروانے آئے۔

مہمان ٹیم کے کھلاڑی الزاری جوزف نے گیند کا سامنا کیا اور لیگ سائیڈ پر شاٹ مار کر ایک رن اسکور کیا۔

ویسٹ انڈیز کے الزاری جوزف کے شاٹ پر وکٹ کیپر محمد رضوان اپنا ایک گلو اتار کر فیلڈ کے لیے دوڑے اور گیند پکڑ کر تھرو کی، لیکن اسی اثنا میں بابر اعظم نے رضوان کا گلو اٹھا کر پہن لیا اور گیند کو پکڑ لیا، جس وجہ سے مہمان ٹیم کو 5 رنز اضافی مل گئے۔

کرکٹ قوانین کی روشنی میں وکٹ کیپر کے علاوہ کسی بھی فیلڈر کو گلوز یا لیگ گارڈ پہننے کی اجازت نہیں ہوتی ہے اور ایسا کرنے کی صورت میں دوسری ٹیم کو پنالٹی رنز دئیے جاتے ہیں۔

Advertisement

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ون ڈے میں 120 رنز کے بھاری مارجن سے ہراکر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری میچ اتوار کو ملتان میں ہی کھیلا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سال 2024، کھلیوں کے دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی کون؟ جانیے
عمان کیخلاف میچ میں صائم ایوب پہلی ہی گیند پر آؤٹ، شرمناک فہرست میں شامل
ایشیاکپ میں پاک بھارت ٹاکرا؛ وسیم اکرم کا دونوں ٹیموں کو اہم مشورہ
فٹبال ایشین کپ 2026 کوالیفائرز: گروپ ڈی کے میچوں کے شیڈول میں تبدیلی
ایشیا کپ : فیکٹری مالک نے پاک بھارت میچ کے 700 ٹکٹس مفت تقسیم کر دیئے
ٹی 20 میں سنچری کا نیا ریکارڈ، فل سالٹ نے جنوبی افریق بالرز کو تگنی کا ناچ نچا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر