Advertisement
Advertisement
Advertisement

عیدالاضحیٰ کی آمد، صفائی ستھرائی کیلئے پلان تیار

Now Reading:

عیدالاضحیٰ کی آمد، صفائی ستھرائی کیلئے پلان تیار

ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے عیدالاضحیٰ کے لئے گرینڈ صفائی پلان کی تیاریاں تیز کردی ہیں۔

سی ای او محمد فاروق ڈوگر نے کمپنی کے تمام ڈیپارٹمنٹس کو متحرک ہونے کی ہدایت دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق ہدایات عیدالاضحیٰ انتظامات کے جائزہ اجلاس میں جاری کی گئی ہیں۔

محمد فاروق ڈوگر نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی کے مثالی انتظامات کئے جائیں گے، ہر ڈیپارٹمنٹ کا سربراہ عید پلان پر 100 عملدر آمد کرنے کا ذمہ دار ہوگا۔

سی ای او کا کہنا ہے کہ پروکیورمنٹ کمیٹی نے رینٹل مشینری اور آئٹمز کی خریداری کے بارے میں تشخیصی رپورٹ دے دی ہے اور عید پلان کی حتمی منظوری حاصل کرنے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کے لئے درخواست کردی ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ عید پلان کی منظوری کے لئے تمام رولز پر عمل کیا جارہا ہے، عید قربان کے موقع پر اہلیان ملتان کو صاف ستھرا اور خوشگوار ماحول فراہم کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اجلاس میں کمپنی سیکرٹری کبیر خان، چیف انٹرل آڈیٹر آصف طاہر، منیجرز ساجد ریاض، عقیل احمد اور آصف شبیر نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈپٹی منیجرز آپریشنز انوار الحق، عثمان خورشید، حبیب اللہ ظفر اور بلال بھٹہ بھی موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یومِ شہدائے جموں پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
سپریم کورٹ کیفے ٹیریا میں گیس دھماکہ، 12 افراد زخمی
قلات میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد جہنم واصل
گارڈن میں ڈمپر واقعہ؛ لیاقت محسود کے مسلح گارڈ کی مشتعل عوام پر فائرنگ، مقدمہ درج
پاک بحریہ جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی سب میرین فورس بننے کی راہ پر گامزن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر