رانا مشہود نے کہا ہے کہ بجٹ پاس کرانا اسپیکر اور اسمبلی کی ذمہ داری ہوتی ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود نے کہا ہے کہ اسپیکر نے گزشتہ روزغیر آئینی وغیر قانونی فیصلہ کیا، عطا تارڑ اسمبلی آئیں گے، اسپیکر کے غیرقانونی کام کا جواب دینگے۔
انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں آئی جی پنجاب آئیں گے نہ چیف سیکریٹری، اپوزیشن والے عوام کے بجائے اپنی ذات کی بات کرتے رہے، ہم کسی کی ہٹ دھرمی نہیں چلنے دیں گے۔
رانا مشہود نے کہا ہے کہ پنجاب کا حق دلا کر رہیں گے، ن لیگ نے ہردورمیں مقدمات کا سامنا کیا، بجٹ پاس کرانا اسپیکر اوراسمبلی کی ذمہ داری ہوتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
