
بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ایران بھی افغانستان میں امن کا خواہاں ہے۔
وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے تہران میں ایرانی ہم منصب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی وزیرخارجہ کے ساتھ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، ملاقات میں دوطرفہ تجارت اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی وزیرخارجہ کے ساتھ تجارت ،زائرین کو سہولیات کی فراہمی پر بات ہوئی، باہمی مشاورت سے تعلقات میں مزید بہتری آئے گی، قیدیوں کے تبادلے پر ایرانی ہم منصب سے بات ہوئی۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ایرانی ہم منصب کو پاکستان آنے کی دعوت دیتا ہوں، پاکستان اور ایران افغانستان مہاجرین کو پنا دیے ہوئے ہیں، ایران بھی افغانستان میں امن کا خواہاں ہے۔
وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News