Advertisement
Advertisement
Advertisement

نئے پاکستان میں قتل کرنے اور کروانے والے آزاد گھوم رہے ہیں، طاہر القادری

Now Reading:

نئے پاکستان میں قتل کرنے اور کروانے والے آزاد گھوم رہے ہیں، طاہر القادری
طاہر القادری

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے  کہا ہے کہ یہ نیا پاکستان ہے جہاں قانون سب کیلئے برابر ہےلیکن قتل کرنے اور کروانے والے آزاد گھوم رہے ہیں جبکہ قتل عام پر پرامن احتجاج کرنے والے 107 کارکنوں کو سزائیں سنا دی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے وزیر اعظم پر طنز کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان  کو مبارک ہو ان کے نئے پاکستان میں قانون سب کے لیے برابر ہوگیا ہے، سزا یافتہ مجرم بیرون ملک جانے کے لیے آزاد ہیں جبکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے اسیروں کی آپریشن تھیٹر میں بھی ہتھکڑیاں نہیں کھلتی ہیں۔

ڈاکٹر طاہر القادری نے یہ بھی  کہا کہ ساڑھے 5 سال گزر جانے کے بعد بھی شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء کو انصاف نہیں ملا، حکومت بدلی مگر شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء اور بے گناہ اسیروں کے لیے کچھ نہیں بدلا۔

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے  مزید کہا کہ یہ نیا پاکستان ہے جہاں قانون سب کے لیے برابر ہے،محمد سلطان کے ساتھ جو سلوک ہوا وہ ہر اعتبار سے شرمناک ہے۔

طاہر القادری کا سیاست چھوڑنے کا فیصلہ

Advertisement

واضح رہے اس سے قبل  پاکستان عوامی تحریک کےسربراہ نے پارٹی کی چیئرمین شپ سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیاتھا  جبکہ طاہرالقادری نے پاکستان عوامی تحریک کی چئیرمین شپ اوراختیارات کورکمیٹی کےسپرد کردی۔

ان کاکہنا تھا کہ میں اپنے تمام تراختیارات سپریم کونسل کو دے رہا ہوں، پاکستان عوامی تحریک کی سیاسی سرگرمیوں سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتا ہوں۔

طاہر القادری کا  یہ بھی کہنا تھا  کہ موجود نظام میں پارلیمنٹ صرف ایک ڈیبیٹ کلب ہےجبکہ  انتخابی نظام دھاندلی کرپشن زدہ ہے، پارلیمنٹ کا فوکس سیاستدانوں کے مفادات کا تحفظ ہے۔

انہوں نے کہا  تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاون وہیں کھڑا ہے جہاں آج سے 5 سال قبل کھڑا تھا۔

 طاہرالقادری کا  مزید کہناتھاکہ ریٹائرمنٹ کااعلان کسی مایوسی کی وجہ سے نہیں کیا نہ کبھی مایوس ہوا اورنہ ہوں گابلکہ عوامی تحریک کی سرپرستی سےریٹائرمنٹ کااعلان کیاہے، سانحہ ماڈل ٹاون کے انصاف کےحصول سے نہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ کا خواب حقیقت بن گیا
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت
سیکیورٹی فورسز کا شیرانی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 7 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
فی پوسٹ ہزاروں ڈالر؛ اسرائیل نے امریکی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو خرید لیا
شہر قائد میں کہیں ہلکے کہیں گہرے بادلوں کا راج، موسم خوشگوار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر