Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹیسٹ کرکٹ کا انوکھا ریکارڈ ٹرینٹ بولٹ کے ہاتھوں پاش پاش

Now Reading:

ٹیسٹ کرکٹ کا انوکھا ریکارڈ ٹرینٹ بولٹ کے ہاتھوں پاش پاش

انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ کے پانچویں دن کے دوران کیوی فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ نے طویل ترین فارمیٹ میں انوکھا ریکارڈ توڑ دیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ کے پانچویں دن کے دوران کیوی فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ نے طویل ترین فارمیٹ میں منفرد ریکارڈ توڑ دیا۔

بولٹ اپنی بولنگ کی مہارت کے لیے مشہور ہیں، اب وہ ٹیسٹ میں 11ویں نمبر پر بیٹنگ کرنے والے کھلاڑی کی حیثیت سے سب سے زیادہ رنز بنا چکے ہیں۔

 بولٹ نے دوسری اننگز میں 17 رنز بنائے اور جیک کے طور پر بیٹنگ کرتے ہوئے ان کے رنز کی تعداد 640 تک پہنچ گئی۔

بولٹ نے سری لنکا کے سابق اسپنر مرلی دھرن کو پیچھے چھوڑ دیا، جنہوں نے 11 ویں نمبر پر 623 رنز بنائے تھے۔ بولٹ نے بھی پہلی اننگز میں 16 رنز بنائے تھے۔

Advertisement

بولٹ کو بالآخر جیمز اینڈرسن نے آؤٹ کیا۔

11 ویں نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ توڑنے کے بعد بولٹ نے کہا: “میری نظر اس ریکارڈ پر ساڑھے 10 سال سے ہے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے مابین جاری دوسرا ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گیا ہے.

انگلینڈ کو میچ جیتنے اور سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 299 رنز درکار ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستانی موقف کی فتح ، بھارت جیت گیا مگر بھارتی بائیکاٹ مہم ناکام
پاکستان سے ٹاکرا ! بھارت میں منتر، جادو ٹونہ اور تہمات کا طوفان
سکھر میں ہندو برادری کی جانب سے پاکستان کی جیت کے لیے خصوصی پوجا
ایشیا کپ: بھارت کے خلاف پاکستان نے حکمت عملی بنا لی
ایشیا کپ: بھارت کے خلاف میچ میں حارث رؤف کو بڑا دھچکا
ایشیا کپ: پاکستان کیخلاف میچ سے قبل اہم بھارتی کھلاڑی انجرڈ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر