آرمی اور آفیشل سیکرٹس ترمیمی ایکٹ باقاعدہ قانون بن گئے؛ گیزٹ نوٹیفکیشن جاری
قومی اسمبلی میں جاری بجٹ اجلاس کے پیش نظر اپوزیشن کی جانب سے آٹھ وزارتوں کے بجٹ میں کٹوتی کی تحریک جمع کروا دیں گئیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن اراکین نے آٹھ وزارتوں کے بجٹ میں کٹوتی کی تحاریک جمع کروائی گئی ہیں ۔
اپوزیشن اراکین نے کابینہ سیکرٹریٹ کے بجٹ میں کٹوتی کی تحاریک جمع کروائی ہیں جبکہ توانائی، مواصلات، خارجہ امور، اطلاعات و نشریات، داخلہ امور، انسداد منشیات اور ریلویز کی وزارتوں کے بجٹ میں بھی کٹوتی کی تحاریک جمع کروائی گئی ہیں۔
اپوزیشن اراکین نے مذکورہ وزارتوں کی ناقص کارکردگی کی بناء پر ان کی وزارتوں میں کٹوتی کا مطالبہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ بجٹ ہر بحث مکمل ہونے کے بعد کٹوتی کی تحاریک زیر بحث آئیں گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے وفاق کی جانب سے رواں مالی سال 2022.23 کا 9 ہزار 502 ارب روپے کا بجٹ وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا تھا۔
رواں مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس وصولیوں کا تخمینہ 7 ہزار 4 ارب روپے لگایا گیا ہے جب کہ 4598 ارب کا خسارہ ہے۔ بجٹ میں دفاع کے لیے 1 ہزار 523 ارب، ترقیاتی کاموں کے لیے 808 ارب، سود کی ادائیگی کے لیے 3 ہزار 950 ارب مختص کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
