Advertisement
Advertisement
Advertisement

پری مون سون بارشوں کا سلسلہ، متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات جاری

Now Reading:

پری مون سون بارشوں کا سلسلہ، متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات جاری
متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات

ملک بھر میں آج سے پری مون سون بارشوں کے آغاز کی پیش نظر متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کردی گئیں ۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں رواں سال غیر معمولی بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے جس دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔

ملک کے مختلف علاقوں خصوصاً پنجاب میں بارشیں معمول سے زیادہ ہونے کا امکان ہے، بارشوں کا سلسلہ اگست کے مہینے تک جاری رہے گا۔

صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں میں 16 جون سے 21 جون تک تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے تاہم موسلادھار بارشوں کی وجہ سے اربن فلڈنگ کا بھی امکان ہے۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے آج سے صوبے کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کے نئے اسپیل کے بارے میں الرٹ جاری کیا ہے۔

Advertisement

اس حوالے سے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جانی و مالی نقصان سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

بارش اور تیز ہواؤں کا سلسلہ رواں ماہ کی 22 تاریخ تک جاری رہے گا۔

Advertisement

صوبہ سندھ میں بھی پی ڈی ایم اے کی جانب سے بارشوں کے دوران کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے اقدامات کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
کراچی، ٹائروں کے گودام میں خوفناک آتشزدگی، 19 گھنٹوں سے ریسکیو آپریشن جاری
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر