Advertisement
Advertisement
Advertisement

امپورٹڈ حکومت پنجاب میں غیر جمہوری رویہ اپنا کر بے نقاب ہو چکی ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد

Now Reading:

امپورٹڈ حکومت پنجاب میں غیر جمہوری رویہ اپنا کر بے نقاب ہو چکی ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت پنجاب میں غیر جمہوری رویہ اپنا کر بے نقاب ہو چکی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد اور حماد اظہر نے جیل روڈ آفس میں پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں جس میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کرنے والوں میں ملک ظہیر عباس کھوکھر، عندلیب عباس، سابقہ اراکین قومی اسمبلی رخسانہ نوید،  ڈاکٹر سیمی بخاری،  نوشین حامد، طارق حمید ، اویس یونس، شنیلا علی، ڈاکٹرعظیم الدین لکھوی، روبینہ شاہین، ثانیہ کامران، ڈاکٹر عاطف الدین اور وسیم قادر شامل تھے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج پنجاب میں فاشسٹ حکومت ہے، آئین کی دھجیاں بکھیری جارہی ہیں، غیر قانونی اجلاس منعقد کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے اندر حکمران اتحاد کا غیر جمہوری رویہ تھا، پنجاب میں حکمران آئین سے کھلا مذاق کر رہا ہے، پنجاب کی فاشسٹ حکومت کے غیر قانونی ہتھکنڈوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

Advertisement

پاکستان تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کی صدر نے کہا کہ پنجاب کی امپورٹڈ حکومت اپنی ساکھ کھو چکی ہے، امپورٹڈ حکومت پنجاب میں غیر جمہوری رویہ اپنا کر بے نقاب ہو چکی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بلوچستان میں ملک کا پہلا خودکار ڈیجیٹل ای۔فائلنگ سسٹم متعارف
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر