Advertisement
Advertisement
Advertisement

روایتی رسم میں ہارنے کے بعد دُلہے نے دُلہن کو تھپڑ جڑ دیا، ویڈیو وائرل

Now Reading:

روایتی رسم میں ہارنے کے بعد دُلہے نے دُلہن کو تھپڑ جڑ دیا، ویڈیو وائرل

ازبکستان سے تعلق رکھنے والی ایک دُلہن کو اس وقت خوفناک لمحات کا سامنا کرنا پڑا جب اس نے اپنے شوہر کے ساتھ روایتی رسم میں اسے ہرادیا جس کے بعد دلہا نے یہ بدلہ شادی کی بھری محفل میں ہی نکال دیا۔

کہانی اس وقت شروع ہوئی جب جوڑے کوشادی کے موقعے پرایک روایتی رسم کے لیے مدعو کیا گیا جس میں انہیں کوئی چیزتوڑنےکے لیے دی گئی تھی۔

رسم کے اس مقابلے کا اصول یہ ہے کہ جوڑے میں سےجو کام پہلے کرتا ہے جیت جاتا ہے اور اسے انعام دیا جاتا ہے، اس موقعے پردُلہن مقابلہ جیت گئی اور جب دولہے کو معلوم ہوا کہ دلہن نے اسے شکست دی ہے تواس نے سب کے سامنے اس کے سرپر زوردار تھپڑ دے مارا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تھپڑ کھانے کے بعد دلہن لڑکھڑاگئی اور اس نے اپنا عروسی لباس فرش سے اوپر کیا اور اپنے سر پر ہاتھ رکھا۔

 جبکہ اس ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ اسے دلہا کی طرف سے رد عمل پر شدید صدما پہنچا، اس واقعے کے بعد دو دوسری خواتین نے اسے اسٹیج سے باہر نکالا۔

اس دوران دولہے کے ساتھ کھڑا شخص بھی گھبراہٹ میں حیران نظر آیا، اس نے اپنا فون پکڑے رکھا جب میوزک جاری تھا اور پارٹی کی لائٹس ان کے اردگرد چمک رہی تھیں۔

جبکہ تھپڑ مارنے کے بعد دولہا اسٹیج پرایسے ہی کھڑا رہا جیسے کچھ ہوا ہی نہ ہو اورخاموشی سے ہجوم کو گھورتا رہا۔

Advertisement

واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ ازبکستان سے تعلق رکھنے والے دولہے کی اپنی دلہن پر حملہ کرتے ہوئے ویڈیو سامنے آئی ہے۔

 2019 میں بھی اسی طرح کے ایک واقعے کا کلپ لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا تھا، جب دولہے نے ڈرامہ کرنے کے بعد غصے میں اپنی بیوی کو پیٹا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر