
ٹی وی اور سیاست کے حوالے سے معروف شخصیت ڈاکٹر عامر لیاقت کی حب الوطنی سے متعلق پہلی اہلیہ ڈاکٹر بشریٰ اقبال کی سوشل میڈیا پوسٹ وائرل ہوگئی۔
عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ ڈاکٹر بشریٰ اقبال نے ایک تصویر کے ذریعے اپنے سابق شوہر کی پاکستان سے محبت واضح کی ہے۔
سابق شوہر کے انتقال کے بعد سے ڈاکٹر بشریٰ اقبال ان سے منسوب پیغامات گاہے بگاہے سوشل میڈیا پر شیئر کررہی ہیں۔
اسی طرح کے ایک پیغام میں انہوں نے ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں پاکستان کے قومی پرچم کے مختلف بیجز رکھے ہوئے ہیں۔اس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’یہ عامر لیاقت کی پاکستان سے محبت تھی‘۔
یاد رہے کہ عامر لیاقت نے پہلی شادی ڈاکٹر بشریٰ اقبال سے کی تھی جن سے ان کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News