
پاکستانی بلے بازعمر اکمل نے مکی آرتھر اور وقار یونس کی کوچنگ میں کھیلنے کے اپنے تجربے پر بات کرتے ہوئے دونوں کو”غیر پیشہ ورانہ” قرار دیا۔
عمر اکمل نے کہا کہ مکی آرتھر کے میرے ساتھ ذاتی مسائل تھے لیکن اس وقت ٹیم انتظامیہ نے میرے لیے آواز نہیں اٹھائی اور وہ آج تک خاموش ہیں تاہم مکی آرتھر نے بعد میں اعتراف کیا کہ انہوں نے مجھ پر سخت الفاظ استعمال کیے تھے۔
انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کے ان نایاب کرکٹرز میں شامل ہوں جنہیں ہر موڑ پر نظر انداز کیا گیا ہے۔
بلے باز نے کہا کہ انہوں نے 1992 کے ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان اور 2016 ورلڈ کپ کے دوران سابق وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ اپنی ترجیحی بیٹنگ پوزیشن کے بارے میں بات کی۔
انہوں نے بتایا کہ میں نے عمران خان کو ٹیم مینجمنٹ سے بات کرنے کو کہا کہ وہ مجھے تیسرے نمبر پر بھیجیں تاہم عمران خان نے خود وقار یونس سے پوچھا کہ میں ٹاپ آرڈر کا حصہ کیوں نہیں تھا۔
عمر اکمل نے اتفاق کیا کہ وقار یونس کی بحیثیت فاسٹ بولر کی صلاحیت پر کوئی سوال نہیں تھا لیکن انہیں اپنی انتظامی صلاحیتوں اور مینیجمنٹ میں خامی نظر آئی اور میں وقار یونس کو بطور ہیڈ کوچ نہیں سمجھ سکا۔
واضح رہے کہ عمر اکمل نے 2019 سے کوئی بین الاقوامی میچ نہیں کھیلا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News