Advertisement
Advertisement
Advertisement

کرن ہمارے ذریعے پیسے بناتا،رنبیر کا کرن جوہر کے پروگرام میں شرکت سے معذرت

Now Reading:

کرن ہمارے ذریعے پیسے بناتا،رنبیر کا کرن جوہر کے پروگرام میں شرکت سے معذرت

 بالی ووڈ کے فلم ساز اور میزبان کرن جوہر اپنے مقبول پروگرام ’’کافی ود کَرن‘‘ کے ساتھ دوبارہ جلوہ گر ہونے والے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور نے اُنہیں پہلے ہی منع کردیا ہے کہ انہیں پروگرام میں مدعو نہ کیا جائے۔

اس حوالے سے کرن جوہر نے بتایا کہ رنبیر کپور کا کہنا ہے مجھے تمہارے پروگرام میں آنے کی بھاری قیمت چکانا پڑتی ہے، مجھے اپنے ساتھ ایسا نہیں کرنا چاہیے، پلیز مجھے اپنے شو میں نہیں بلانا۔

یاد رہے کہ2017 کے اوائل میں بھی رنبیر کپور نے ’’کافی ود کرن‘‘ کے متعلق کچھ ایسی ہی بات کہی تھی۔

انہوں نے ایک پوڈکاسٹ میں کہا تھا کہ اس سیزن (2017) میں مجھے زبردستی بلایا گیا۔

Advertisement

اداکار رنبیر نے بتایا کہ میں نے کرن کو منع کیا تھا کہ میں نہیں آنا چاہتا۔

رنبیر کپور کا مزید کہنا تھا کہ کرن ہمارے ذریعے پیسے بنا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم یہاں ایک بار آتے ہیں اور پھر سال بھر ہماری باتوں کی وجہ سے ہم پر تنقید ہوتی ہے۔

’’تاہم کافی ود کرن‘‘ میں فلمساز کرن جوہر بالی ووڈ میں متعارف ہونے والے نئے ستاروں یا نئی ریلیز ہونے والی فلم کے اداکاروں کو بات چیت کے لیے مدعو کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ پروگرام کی مقبولیت کی وجہ یہ ہے کہ یہاں اکثر فلمی شخصیات نہایت حیران کن انکشافات اور منفرد رائے کا اظہار خیال کرتی ہیں جو بعد ازاں پورے میڈیا کی زینت بن جاتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اگلے ہفتے آئینی ترمیم کی کوئی شکل نکل آئے گی ، خواجہ آصف
پاکستان میں پہلی بار گوگل اور ٹیک ویلی کی شراکت سے کروم بوک اسمبلی لائن کا آغاز
زہران ممدانی کی جیت؛ اسرائیل نے تمام یہودیوں کو نیویارک سے واپس بلالیا
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
میکسیکن حسینہ فاطمہ بوش کی توہین پر عالمی حسیناؤں کا احتجاج ، تقریب کا اجتماعی واک آؤٹ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر