Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئین پر چلنا سیکھیں، وزیراعلیٰ سندھ کا عمران خان کو مشورہ

Now Reading:

آئین پر چلنا سیکھیں، وزیراعلیٰ سندھ کا عمران خان کو مشورہ
وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ آئین پر چلنا سیکھیں۔

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ عمران خان کو اپنی نا اہلی اور ناکامی نظر نہیں آتی ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ عمران خان کو چاہیئے کہ وہ  آئین پر چلنا سیکھیں اور آئین کے مطابق دیکھیں کون حکمران ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب میں عمران خان کو سندھ کی ناانصافی کا بتاتا تھا تو انکو بلکل سمجھ نہیں آتی تھی، انکو آئین کی باتوں سے چڑھ تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے صدر پاکستان رات بارہ بجے آرڈیننس جاری کرتے تھے اور اب پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں منظور ہونیوالا بل بھی صدر پاکستان کے پاس ہے جو انہوں نے منظور نہ بھی کیے تو یہ قانون ضرور بنیں گے۔

Advertisement

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ عارف علوی کسی ایک شخص کی بجائے پارلیمنٹ کی مرضی سے چلیں اور صدر مملکت بن کر دکھائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کو آئے ڈھائی ماہ کا عرصہ گزرا ہے اور یہ وقت بہت مشکل ہے، کل بھی وزیر خزانہ مشکل سے اسکا اعلان کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل کے لیے کچھ مشکل فیصلے لینے ہوں گے، ہمیں اِنکم اور اخراجات کو کہیں نہ کہیں مینج کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے ہمارے خلاف ریفرنس بنایا گیا جس میں اب تک 22 پیشیاں ہوئی ہیں اور ایک پیشی پر 17لاکھ روپے خرچ ہوتے ہیں جبکہ وکلاء کی فیس سمیت پیشیوں پر کروڑوں روپے آتے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کسی سرکاری افسر پر کوئی الزام نہیں ہے لیکن جن لوگوں کا نقصان ہورہا ہے اس کا احتساب ضرور ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ پلانٹ سستی بجلی دے رہا ہے جس سے کے الیکٹرک بجلی لیتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر