Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف ملک گیر ہڑتال کیلئے ٹرانسپورٹر کا ہنگامی اجلاس طلب

Now Reading:

ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف ملک گیر ہڑتال کیلئے ٹرانسپورٹر کا ہنگامی اجلاس طلب

ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف ملک گیر ہڑتال کے لئے 23جون کو ٹرانسپورٹروں نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن کا کہنا ہے کہ کرایوں میں اضافہ سے مسافروں کی تعداد ختم ہوتی جارہی ہے، چھوٹا ٹرانسپورٹر کاروباری طور پر ختم ہو چکا۔

ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن نے کہا کہ 23 جون کو مشاورت کے بعد گاڑیاں کھڑی کریں گے، اس سے پہلے 15 جون کو ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف ملک گیر احتجاج کیا گیا لیکن حکومت نے پر امن احتجاج کو ہماری  کمزوری سمجھ لیا۔

ترجمان آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونر نے کہا کہ حکومت نے رات گئے ٹرانسپورٹروں پر ڈیزل حملہ کیا،  اب گاڑیاں کھڑی کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔

ترجمان فیڈریشن نے کہا کہ مسافروں میں پہلے ہی کرایہ دینے کی سکت نہیں پورا کرایہ نہیں مل رہا اب ہم کرایوں میں اضافہ نہیں کریں گے ہم گاڑیاں کھڑی کریں گے.

Advertisement

آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹر کا مزید کہنا تھا کہ مسافروں کے ساتھ کرایوں پر جھگڑا کر کے تھک گئے، حکومت گدھا گاڑیاں چلا لے ہم ٹرانسپورٹ نہیں چلا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اتحادی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیسری مرتبہ اضافہ کردیا گیا۔ پیٹرول 24 اور ڈیزل 59 روپے لیٹر مہنگا ہوگیا جس کے بعد  پیٹرول کی نئی قیمت 233.89 روپے، ڈیزل 263.31 روپے، مٹی کا تیل 211.43 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 207.47 روپے ہوگئی ہے۔۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری؛ ہاؤس رینٹل سیلنگ میں بڑا اضافہ
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر آگئی
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر