Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کا سب سے زیادہ آبادی والا صوبہ بدترین دستوری بحران کی لپیٹ میں ہے، سبطین خان

Now Reading:

پاکستان کا سب سے زیادہ آبادی والا صوبہ بدترین دستوری بحران کی لپیٹ میں ہے، سبطین خان

سبطین خان کا بیان

سبطین خان نے کہا ہے کہ پاکستان کا سب سے زیادہ آبادی والا صوبہ بدترین دستوری بحران کی لپیٹ میں ہے۔

 سابق صوبائی وزیر سبطین خان نے حمزہ شہباز کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شرمناک جعلی انتخاب کے ذریعے اقتدار ہتھیانے والا مجرم پنجاب میں آئین کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ مجرم وزیراعلیٰ اور اسکے حواریوں نے پنجاب میں پارلیمانی بالادستی کو دفن کردیا ہے، پاکستان کا سب سے زیادہ آبادی والا صوبہ بدترین دستوری بحران کی لپیٹ میں ہے۔

سبطین خان نے کہا ہے کہ جعلی اور غیر آئینی طریقے سے بجٹ منظور کرکے ڈاکہ زنی کی نئی واردات کی تیاری کی گئی، منی لانڈرنگ کا مجرم اپنے اور اپنے والد کے مقدمات سے چھٹکارے کیلئے سارے جتن کررہا ہے۔

سابق صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ اس مجرم نے سب سے پہلے اسمبلی پر پولیس گردی کروائی اور ایوان کا تقدس مجروح کیا، اراکین اسمبلی کے گریبان چاک کرنے کے بعد اس مجرم نے عوام کے آئینی و جمہوری حقوق دبانے کیلئے پولیس کا بے دریغ استعمال کیا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور اس غنڈہ راج کے کل پرزے ہیں، پنجاب کے مافیاز کا سرپرست چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے مجرم راج کے دوام کیلئے ہاتھ پاؤں مار رہا ہے۔

سبطین خان نے کہا ہے کہ عوام پوری ثابت قدمی کے ساتھ کھڑے ہیں، جلد بھرپور لائحہ عمل دیں گے، مجرم کو پکڑیں گے اور قوم کے چوری شدہ مال نکلوانے کے ساتھ ان جرائم کا بھی حساب لیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم نے سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی بلز کی وصولی سے روک دیا
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر