Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلدیاتی انتخابات کا صاف و شفاف انعقاد ہماری بڑی کامیابی ہے، میرعبدالقدوس بزنجو

Now Reading:

بلدیاتی انتخابات کا صاف و شفاف انعقاد ہماری بڑی کامیابی ہے، میرعبدالقدوس بزنجو

میرعبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا صاف و شفاف انعقاد ہماری بڑی کامیابی ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو سے جمعیت علمائے اسلام کوئٹہ کے ضلعی امیر مولانا عبدالرحمان رفیق کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی جس میں اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈوکیٹ نے بھی شرکت کی۔

ملاقات میں وفد نے وزیر اعلیٰ سے بجٹ میں مدارس کے لیے فنڈز مختص کرنے کی درخواست کی۔

میرعبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ ہم نے گزشتہ بجٹ میں اپوزیشن کے حلقوں کے عوام کے ساتھ ہونے والی زیادتی کا ازالہ کیا، بلدیاتی انتخابات کا صاف و شفاف انعقاد ہمارے بڑی کامیابی ہے۔

  وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں مدارس کی بہتری کے لیے بھی فنڈز مختص کیے جائیں گے، صوبائی حکومت صوبے کی یکساں ترقی پر یقین رکھتی ہے، دوران بلدیاتی انتخابات بحیثیت وزیر اعلیٰ کسی بھی ضلع کا دورہ نہیں کیا تاکہ جانبداری کا تاثر پیدا نہ ہو۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ضلع کوئٹہ کے اے اور بی ایریاز کے خاتمے اور شہر کو ٹاؤنز میں تقسیم کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا جائے گا، حلقہ بندیوں کے اعتراضات سے الیکشن کمیشن کو باضابطہ طور پر آگاہ کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر