چیف آف دی ایئر اسٹاف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی قسم کے خطرے سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔
ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی جانب سے پاکستان نیوی وار کالج لاہور کا دورہ کیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق اس موقع پر کمانڈنٹ وار کالج ریئر ایڈمرل شفاعت علی خان نے چیف آف دی ایئر اسٹاف کا استقبال کیا جبکہ ایئر چیف نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی اور 51ویں نیول اسٹاف کورس کے شرکاء سے خطاب بھی کیا ۔
ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ چیف آف دی ایئر اسٹاف نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملکی بحری سرحدوں اور مفادات کی حفاظت کے لیے پاک بحریہ کا کردار قابل تحسین ہے۔
اس موقع پر ایئر چیف نے کہا کہ جنگی ٹیکنالوجی میں تیزی سے رونما ہونے والی تبدیلیوں کے پیشِ نظر دفاعی پیداوار میں خود انحصاری ناگزیر ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
