
آج جانتے ہیں کہ آپ کی پیدائش کا مہینہ آپ کے بارے میں کیا راز بتاتا ہے؟
ماہرین کے مطابق آپ کے رویے کا اندازا آپ کے پیدائش کے مہینے سے ہوسکتا ہے۔
جنوری میں پیدا ہونے والے افراد مضبوط شخصیت کے مالک ہوتے ہیں ان کے اندر لیڈر شپ کی خصوصیات موجود ہوتی ہیں، یہ اپنی باتیں ڈنکے کی چوٹ پر کہنے کے عادی ہوتے ہیں جبکہ دوسروں کی باتیں سننے کا حوصلہ نہیں رکھتے۔
فروری میں پیدا ہونے والے افراد کی سب سے بڑی خاصیت ان کی رحم دلی ہے، یہ سب کا خیال رکھنا چاہتے ہیں لیکن جب ان کو بہت برا سلوک سہنا پڑے تو ان میں تلخی بھی آجاتی ہے۔
مارچ میں پیدا ہونے والوں کو خوش قسمت سمجھا جاتا ہے، ان میں پیسہ کمانے کی اہلیت موجود ہوتی ہے مگر بدقسمتی سے یہ پیسہ لٹانے کے بھی اتنے ہی ماہر ہوتے ہیں۔
اکثر بے وفا بھی ہوتے ہیں لیکن اگر انہیں کسی سے محبت ہوجائے تو ساری عمر وفا کرتے ہیں۔
اپریل میں پیدا ہونے والے افراد پرکشش، ذہین، پیار کرنے والے اور جذباتی ہوتے ہیں، ان کو اکثر سر اور دل کی بیماریاں جکڑ لیتی ہیں۔
مئی کے مہینے میں پیدا ہونے والے افراد فیصلے کرتے ہوئے اپنے دماغ کی سنتے ہیں، دوستوں کا بہت احترام کرتے ہیں اور ان میں اکثریت آرٹسٹ ہوتی ہے۔
جون میں پیدا ہونے والے افراد خوش گفتار، نرم خو ہوتے ہیں، یہ ذہین اور منفرد خیالات سے بھرپور ہوتے ہیں جبکہ اچھے کپڑے پہننے کے شوقین اور مہنگے برانڈز پسند کرتے ہیں۔
خاندان اور دوستوں کے تحفظ کے لئے ہر حد تک چلے جانے والے افراد جولائی میں پیدا ہوتے ہیں لیکن اپنی ذاتی زندگی اور عادات میں ان کو کسی کی بھی رخنہ اندازی برداشت نہیں ہوتی۔
اس کے علاوہ اگست میں پیدا ہونے والے لوگ اکثر منفی جذبات کا شکار رہتے ہیں،وہ دوسروں سے مقابلہ اور حسد کرتے ہیں، گھمنڈی اور خود پسند ہوتے ہیں
ستمبر میں پیدا ہونے والے لوگ روحانیت کی طرف رجحان رکھتے ہیں، یہ ذہین اور خود اعتماد ہوتے ہیں لیکن اپنی بات کا اظہار نہ کرنے کی وجہ سے ذہنی تناؤ کا شکار رہتے ہیں۔
اکتوبر میں پیدا ہونے والے افراد بھی کافی خوش قسمت ہوتے ہیں اور جو ٹھان لیں اسے پورا کر کے رہتے ہیں۔
اپنی رائے رکھتے ہیں اور اس بات کی پرواہ نہیں کرتے کہ دوسرا ان کے بارے میں کیا سوچ رہا ہے، بہت آسانی سے دوست بنا لیتے ہیں۔
نومبر میں پیدا ہونے والے لوگ بہت زیادہ حساس اور ذہین ہوتے ہیں لیکن ان کی حساسیت اکثر ذہنی تناؤ سے بھی دوچار کردیتی ہے، اگر یہ اپنی خامیوں پر قابو پالیں تو دوسروں کے لئے مثال بن جاتے ہیں۔
دسمبر میں پیدا ہونے والے لوگ فلسفیانہ خیالات رکھتے ہیں۔، اکثر اپنی ذمہ داریوں سے منہ موڑ کر اپنی ذات میں مگن رہتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News