عدالت نے ڈاکٹرعامرلیاقت کے پوسٹ مارٹم کے لیے دائردرخواست پرورثا کو بذریعہ پولیس نوٹسزجاری کردیے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں معروف اینکر پرسن ڈاکٹرعامرلیاقت کے پوسٹ مارٹم کے لیے دائر درخواست پرسماعت کرتے ہوئے عدالت نے کہا کہ عامرلیاقت کے ورثا عدالت میں پیش ہوں یا جواب داخل کریں۔
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے ڈاکٹرعامرلیاقت کے ورثا سے ہفتے کی صبح 9 بجے تک جواب طلب کرلیا۔
درخواست گزارعبدالاحد نے مؤقف اپنایا کہ عامرلیاقت کی اچانک پراسرارموت ہوئی ہے، وجہ موت کا تعین نا ہو تو پوسٹ مارٹم ضروری ہوتا ہے۔
وکیل درخواست گزارت نے مؤقف پیش کیا کہ ڈاکٹرعامر لیاقت معروف شخصیت ہیں، وجہ موت کا تعین ضروری ہے۔ عامر لیاقت کی اچانک موت سے ان کے مداحوں میں شکوک و شبہات ہیں۔
درخواست گزارعبدالاحد نے مؤقف اختیار کیا کہ شبہ ہے عامر لیاقت کو جائیداد کے تنازعے پرانھیں قتل کیا گیا ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ ان کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے خصوصی بورڈ تشکیل دیا جائے۔
دوسری جانب جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں سائٹ ایریا میں جھگڑے کے دوران بھائی کے ہاتھوں بھائی کے قتل کے مقدمے میں پولیس نے عبوری چالان عدالت میں پیش کر دیا۔
پولیس کی جانب سے چالان میں کہا گیا کہ خان وزیر عرف زبیر اور اعظم خان کے درمیان جھگڑا ہوا۔ اعظم خان نے بڑے بھائی کو چھری ماری اور دوران تفتیش ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کیا۔
پولیس کے مطابق ملزم اعظم عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہے۔ واقعے کا مقدمہ سائٹ اے تھانے میں درج ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
